• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن :اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد

Senate Elections Ecp Rejects Ishaq Dars Nomination Papers

سینیٹ انتخابات کے لئے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی انتخابی اخراجات کامصدقہ ڈکلیریشن نہ دینےپر مسترد کیے گئے ہیں۔

اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی ن لیگ کی جانب سے ٹیکنو کریٹ کی نشست پر جمع کرائےگئے تھے ۔

سابق وزیر خزانہ نے نامزد نمائندے کے ذریعے کاغذات کی جانچ پڑتال کی استدعا کی تھی ،جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کردی ۔

اسحاق ڈار کے وکیل نصیر بھٹہ ان کے نمائندے کے طور پر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے تاہم صوبائی الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسحاق ڈار کے تجویز اور تائید کنندہ کی موجودگی ضروری ہے۔

الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کے تائید کنندہ غزالی سلیم بٹ اور تجویز کنندہ منشاءاللہ بٹ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی بھی ہدایت کی تھی۔

3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لئے پنجاب میں سینیٹ کے 31 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز تھا۔

پی ٹی آئی کی امیدوار عندلیب عباس ، ن لیگ کے آصف کرمانی اور ہارون اختر کے کاغذات منظور کرلئے گئے ہیں ،پنجاب اسمبلی بھاری اکثریت کے سبب تمام 12 نشستوں پر ن لیگ کی کامیابی کا امکان ہے۔

تازہ ترین