کوئٹہ(خ ن) وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ڈی سی آفس کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) فرخ عتیق کی نگرانی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کچہری میں مختلف محکموں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ،کیسکو، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، میٹروپولیٹن کارپوریشن ، ایس ایس جی سی ایل ا ور ڈسٹرکٹ کونسل کے افسران نے شرکت کی اور لوگوں کی جانب سے موصول درخواستیں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو پیش کی گئیں 18درخواستوں پر کارروائی کیلئے درخواستیں متعلقہ محکموں کے افسران کے حوالے کیں گئیں۔