کوئٹہ (این این آئی+اسٹاف رپورٹر )بلوچستان کے مختلف میڈیکل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ میں ہونیوالی بے ضابطگیوں کیخلا ف احتجاج کرنے والے طلباء وطالبات نے جی پی او چوک کوئٹہ پر دھرنا دے دیا پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج ،آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ اورغلام نبی مری سمیت 8افرادکو گرفتارکر لیا گیا ، طلباءمیڈیکل کالجز کے انٹری ٹیسٹ میں بے ظابطگیوں کیخلاف احتجاج کر رہے تھے،انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد دھرنا دوبارہ پریس کلب منتقل، تفصیلات کے مطابق ہفتے کو کوئٹہ پریس کلب کے باہر میڈیکل کالجز کے انٹری ٹیسٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کیخلا ف احتجاج کرنیوالے امیدواروں نے جی پی او چوک کوئٹہ پر دھرنا دے کر سڑک بلاک کردی مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی دن گزر جا نے کے باوجود انکے مطالبات تسلیم نہیں کئے جارہے ۔