• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد(تبصرہ:طارق بٹ)نیب نے مبینہ کرپشن کے الزام میں جس احد خان چیمہ کو گرفتار کیا ہے، وہ کون ہے؟پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس(پی اے ایس)، سابقہ ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ کے گریڈ 20کے افسر جو کہ فی الحال قائد اعظم تھرمل پاور کمپنی ، جو کہ حکومت پنجاب کی ملکیت میں ہے،کے سی ای او کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔لاہور میٹروبس پروجیکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ’’تمغہ امتیاز ‘‘خاصل کرچکے ہیں۔چینی عہدیدار، شہباز شریف حکومت کی کارکردگی کے بارے میں تیز پنجاب کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں کیوں کہ ان کی کامیابی کا سہرا سول ملازمین کی ٹیم کو جاتا ہے، جن میں احد چیمہ ایک اہم رکن تھے۔حافظ آباد کے ایک زمیندار گھرانے سے تعلق رکھنے والے احد چیمہ نے بہت پہلے ہی اپنے کیریئر کے آغاز میں یعنی 2005میں ہی اپنی شناخت بنالی تھی۔ان کا انتخاب اس وقت کے وزیرا علیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے اپنے معروف پروجیکٹ ’’پڑھا لکھا پنجاب‘‘کے لیے کیا تھا۔انہیں عالمی بینک کے تعاون سے شروع کیے جانے والے منصوبے کا پروجیکٹ کوآرڈینیٹر بنایا گیا تھا۔پنجاب میں سول ملازمین کی کامیابی کے پیچھے احد چیمہ کی محنت اور انتظامی صلاحیتیں تھیں۔پچھلی حکومتیں ہمیشہ ہی اس منصوبے کی کامیابی پر فخر محسوس کرتی رہی ہیں ۔بیوروکریسی حلقوں میں احد چیمہ کا نام ’’میٹرو مین‘‘رکھا گیا ہے۔ان کی ماضی کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے انہیں میٹرو بس سسٹم(ایم بی ایس)کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی ۔
تازہ ترین