کوئٹہ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی میں مزید 10 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق کوئٹہ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی میں مزید 10 روز کی توسیع کا فیصلہ امن و امان کی صورت حال کے باعث کیا گیا ہے۔
موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 14 فروری کو سریاب کے علاقے لانگو آباد میں4 ایف سی اہلکاروں کے قتل کے بعد 10 روزکے لیے عائد کی گئی تھی تاہم اب ا س پابندی میں10 روز کی مزیدتوسیع کردی گئی ہے۔