اسلام آباد(نمائندہ جنگ،ایجنسیاں) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی عدالتوں میں ایک دن کو تین تین پیشیاں ہو رہی ہیں اور دوسری طرف لاڈلے عمران خان کو اشتہاری ہونے کے باوجودہفتوں کی مہلت مل جاتی ہےجب ایسے فیصلے ہونگے تو لوگ تنقید کرینگے اور سوال تو اٹھیں گے، عمران خان بیان دے کر بتائیں بنی گالہ گھر کی این اوسی اصلی ہے یانقلی،ن لیگ کو سینیٹ الیکشن سے باہر رکھنے کا فیصلہ لیگل کر دیا گیا،جیت پھر بھی ہماری ہو گی، عمران خان جعلی این اوسی پربھی ٹوئٹ کریں اور بتائیں کےاین او سی اصلی ہے یانقلی،پورے پاکستان کی کرپشن کا ٹھیکہ وہ اٹھا رہا ہےجس کی اپنی جعل سازی ختم نہیں ہورہی۔جمعہ کو احتساب عدالت کے باہر وزیر مملکت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے پہلےسے لکھے گئےفیصلوںکے مطابق آرہے ہیں، سینیٹ الیکشن میں سب سےبڑی پارٹی کوٹکٹ نہیں دیاگیا ۔