• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


آزمودہ ٹوٹکے

آزمودہ ٹوٹکے

٭کوئی بھی چیز تلنے سے قبل، اگر کڑاہی میں دو یا تین قطرے لیموں کا رس ڈال دیں، تو تلی ہوئی چیز میں تیل کم جذب ہوگا۔

٭ سوئچ بورڈ چمکانے کےلیے کسی بھی کپڑے پر اگر نیل پالش ریموور لگا کر اُس سے صاف کریں، تو چمک اُٹھے گا۔

٭کپڑوں پر اگر سیاہی یا بال پوائنٹ کی لکیریں لگ جائیں، تو اُنہیں اسپرٹ سے صاف کریں۔

٭فرش پر اگر پیلے بد نما داغ پڑ جائیں، تو پانی میں سرکہ اور سرف ملا کر دھوئیں، فرش جگمگا اُٹھے گا۔

٭اگر چُھری کو اُبلے ہوئے پانی میں ڈبو کر ڈبل روٹی کاٹی جائے، تو وہ بآسانی کٹ جائے گی۔

٭اگر سبزیاں اُبالنے والے پانی میں لیموں کے چھلکے ڈال دیئے جائیں، تو ان کی رنگت خوش نُما رہتی ہے۔

٭ہاتھ سے لہسن کی بُو ختم کرنے کےلیے ہاتھوں کو اسٹیل کے چمچے سے رگڑ کر سادہ پانی سے دھولیں۔

٭پیاز جلدی گلانے کے لیے باریک گول گول لچّھوں میں کاٹیں۔

٭اگر کام کرتے ہوئے ہاتھ جل جائے، تو متاثرہ حصّے پر پانی ڈالنے کی بجائے دہی لگائیں،فوری آرام ملے گا۔

(حر ا کنول،سکرنڈ)

تازہ ترین
تازہ ترین