سلیم انور عباسی
کثیرمنزلہ گھر
اس قسم کےگھرکی تعمیر میں لکڑی کا اہم کردار ہے. یہ مواد ایک آرام دہ اور خوشگوار احساس دلاتا ہے، ساتھ ہی فطرت کے مقابل رہائش پذیر ہونے کے سرور سے سرشار کرتا ہے۔انبدائی ادوار سے تاحال لکڑی کے دیدہ زیب استعمال کی اہمیت چنداں کم نہیں ہوئی۔ سترہویں اور اٹھارہویں صدی میں لکڑی سےتعمیر کردہ رجحان نے اپنی وسعتیں چھوئیں جس میںعام طور پراسے دو منزلوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ اور دالان پرشن صھن میں یہ اہتمام کیا جاتا ہے کہ نہ صرف ہوا کے لیے کشادہ گزر ہو بلکہ اندر سے ھکلا آسمان بھی نظر آئے۔قیامِ پاکستان سے قبل لکڑی سے تعمیر کردہ عمارات کا تاریخی ورثہ آج بھی ماہرینِ تعمیرات کے لیے دل چسپی کا موجب ہے اور ایسے گھروں کی تعمیر کا رواج پھر سے اجاگر ہورہا ہے ۔ بڑھتی آلودگی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے انسان نے پھر سے لوہے سیمنٹ کنکریٹ کے بجائے لکڑی کی تعمیرات پر توجہ شروع کی ہے۔ کثیر منزلہ مکان ہمارے ہاں حویلی کہلاتا ہے جس میں رقبے کی کشادگی کے ساتھ لکڑی کے استعمال سے حویلی کو رونق بخشی جاتی ہے۔
امریکی و مغربی یورپی طرز کے مکانات
پاکستانی مکانوں میں جدید تصور کا ہمیشہ خیر مقدم کیا گیا ہے اور امریکی و مغربی یورپی طرز کی تعمیرات کو ہمارے ہاں کبھی اجنبی نہیں جانا گیا جس کی وجہ برِ صغر میں سرسید کی انگریزی تعلیم اور مغربی طرزِ حیات کی داغ بیل قیامِ پاکستان سے قبل ہی ڈالی گئی تھی ۔علی گڑھ سے اس ضمن میں نامی گرامی نام منظرِ عام پر آئے۔دو کیبلوں کے ساتھ زیادہ چھتیں اور کلاسک ٹائل اس طرزِ تعمیر کی ساخت کے جوہرمانے جاتے ہیں۔ لیکن اس میں اب نئے مواد اور فارم کو بھی متعارف کرایا جارہا ہےجو کنارے دوسرے کے اوپر جُڑے ہوتے ہیں ۔ ان کی ظاہری شکل کےعدم اطمینان سے مطابقت رکھتی ہے۔اس کے ساتھ پھولوں والے باغ کی موجودگی ہمیں ابدی مسرت سے لطف اندوزہونے کےلیے ایک چھت مہیا کرتی ہے۔
مرکزی دروازہ کا نقشہ اور ڈیزائن کا انتخاب کرتے وقت چند ضروری ذہن نشین رکھنے والی باتیں
جب ہم کسی کے گھر جاتے ہیں یا کوئی رشتہ دار مہمان بن کر ہماری دعوت پر ہمارے گھر آتے ہیں تو پہلی نظر اور پہلا تاثر جو ہمارے گھر کے بارے میں قائم ہوتا ہے وہ ہمارا گھر کے مرکزی دروازہ کو دیکھ کر پیدا ہوتا ہے۔ مرکزی دروازہ ہی اس گھر میں رہنے والے لوگوں کے ذوق اور پسند کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس لئے ہمارے گھر کا بیرونی یا مرکزی دروازہ ایسا ھونا چاہئے جس کو دیکھ کر ہمارے اور ہمارے گھر کے بارے میں اچھی رائے قائم ہو سکے۔
اس مضمون میں ہم آپ کے لئے ایسے خوبصورت اور دلکش ڈیزائن لے کے آرہے ہیں جن کو دیکھ کر آپ اپنے گھر کے مرکزی دروازہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ اس کے علاوہ آپ اپنے گھر کے لئے بہترین اور پسند کے مطابق جدید طرز کا ڈیزائن بھی منتخب کر سکیں گے۔
تو پھر انتظار کس بات کا! آیئے ان خوبصورت اور دلکش ڈیزائنوں کو دیکھتے ہیں اور اپنے گھر کے لئے ایک اچھا سا ڈیزائن منتخب کرتے ہیں۔
روائتی مگر دلکش انداز
اس قسم کے روائتی ڈیزائن میں پرائیویسی زیادہ قائم نہیں رہ سکتی مگر اپنی خوبصورتی کی بناء پر سکولوں کالجوں اور کمپنیوں کے بیرونی دروازوں کے لئے یہ ڈیزائن بہت مقبول ہے۔
لکڑی اور شیشے کا کمال
دروازوں کے لئے لکڑی کا استعمال ہر دور میں مقبول رہا ہے۔ آ ج کے جدید دور میں بھی لکڑی کے دروازوں کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔ اس دروازے کے ساتھ شیشے کی کالمی آرائش اس دروازے کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہی ہے۔ بیرونی دروازے کے ساتھ پھولوں اور پودوں کا استعمال ایک خوش کُن اضافہ ہوتا ہے۔
مرکزی دروازہ گیراج کے طور پر
آپ اپنے گھر کے مرکزی دروازے کے ساتھ ہی گیراج کا سیٹ اپ تشکیل دیں، اور عام گزر گاہ کے لئے مرکزی دروازے کے ساتھ چھوٹا سا دروازہ الگ سے ڈیزائن کریں۔ اس سے گاڑی کو محفوظ کرنے میں بھی سہولت رہے گی اور گھر میں داخلے کے لئے بھی آسانی رہے گی۔ اس ڈیزائن کا آج کل بہت رجحان پایا جاتا ہے۔
سرکنے والے دروازے
آج کل جگہ کی کمی کا ہر گھر میں مسئلہ رہتا ہے۔ ایسے میں اگر بڑے بڑے روائتی دروازے تشکیل دیئے جایئں جو کہ باہر کی طرف کھُلتے ہیں تو یہ بہت زیادہ جگہ کو گھیر لیتے ہیں۔ اس لئے ہم آپ کو سرکنے والے دروازوں کا مشورہ دیں گے۔ دروازوں کے ایسے ڈیزائن جدید ہونے کے ساتھ ساتھ دلکش بھی ہوتے ہیں اور جگہ کی کمی کا مسئلہ بھی نہیں رہتا۔