• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ایکسٹیریئر اور انٹیریئر ڈیزائننگ

سلیم انور عباسی

کسی بھی گھر کی بیرونی خوب صورتی و دلکشی کے لیے ایک ایسے ڈیزائن کی ضرورت پڑتی ہے جو اپنی ساخت، مٹیریل اورلکیروں میں ایسا توازن لیے ہوئے ہو جو دیکھنے والے کو اپنی جانب متوجہ کرے۔ایسا ایکٹیریئر ڈیزائن ترتیب دینا کسی نو آموز کا کام نہیں اس کے لیے فنِ تعمیرات کا جدید تخیل رکھنے والے آرکیٹیکچر کی خدمات حاصل کرنی ہوں گی یا خود کو اسی تخیلاتی نہج پر لانا ہوگا جو کسی بھی متجسس فنکار کا خاصہ ہوتا ہے۔

کبھی آپ نے سوچا ہے کہ کچھ گھر آپ کی توجہ اپنی جانب کیسے مبذول کرالیتے ہیں کہ راہ چلتے رکنے اور اس کو دیکھنے پر مجبور ہوجاتے ہیں!ان دیدہ زیب ڈیزائنز میں عام طور ہر ایسے ڈیزائن ہوتے ہیں جن کا مقابل رخ تکون نما اور خمیدہ ہوتا ہے ۔ساتھ ہی اس بات کا اہتمام کیا جاتا ہے کہ ان کے ڈیزائن اندرونی و بیرونی ہم آہنگ ہوں اور ان میں ریاضیاتی اور جامیٹری کے لحاظ سے توازن ہو۔آئیے ایسے ہی ڈیزائن کے بنیادی اصول ملاحظہ کرتے ہیں جن کی روشنی میں آپ بھی اپنے گھر کو جنت کدہ بنا سکتے ہیں۔

متاثر کن اور بلند سامنے کا حصہ

اگر آپ تین منزلہ مکان بنانا چاہتے ہیں جس کا گراؤنڈ فلور دفتر اور دوسری اور تیسی منزل رہائش ہے تو اس کے لیےمکھن نما ،زرد اورسفید حجم اس تین منزلہ مکان کی تعمیر کا شاہکار ہے۔جب کہ شیشہ اور لکڑی کا سامان اسٹائل کو گرم جوش بناتے ہوئے دکھنے والوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں،

سامنے کے حصے کی دلکش بناوٹ

کسی بھی مکان کے سامنے وال حصہ اپنے دلکش ڈیزائن کے باعث دیکھنے والوں کے لیے کشش کا سامان پیدا کرتا ہے۔قریب سے دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ کیسے مختلف چیزیں جیسا کہ کنکریٹ، پتھر اور لکڑی باہم مل کر اگواڑہ کو دیدہ زیب بناتے ہیں

خوبصورت داخلی حصہ

پالش شدہ لکڑی کے مختلف رنگ داخلی راستے اور فرش کو خوبصورت بناتے ہیں۔فرش کے ساتھ ساتھ نیلی لائن اور چھوٹے تالاب نما خصوصیت بھی قابلِ تعریف ہے جب کہ ایک چھوٹا بنچ بھی موجود ہو تو سماں ہی کچھ اور بندھ جاتا ہے۔ یہ چھوٹی میز بیٹھ کر جوتے اتارنے کے کام آتی ہے۔

پر سکون رہائش

مختلف رنگوں کی چمکیلی لکڑی کی سطحیں رہائشی جگہ کو پر سکون،شوخ اور استقبالی بناتی ہیں،یہ ڈیزائن سادہ مگر جدید ہیں۔ان کے منفرد اور نفیس ڈیزائن آج کل پسند کیے جاتے ہیں۔ان میں خاموشی اور سکون کا غیر مرئی احساس آپ کی تھکن دور کردیتا ہے

ا سٹائلش رابطہ

رہائشی کمرہ اور کھانے کا کمرہ ایکدوسرے سے منسلک ہوں،جب کہ ساتھ میں اوپر ایک بڑا روشن دان قدرتی روشنی کو اند لا رہا ہو تو ایسا ڈیزائن گھر مکینوں کو حبس اور گھٹن کی شکایت سے دوچار نہیں کرتا اور ہوا کے گزر ہونے کے باعث مکین ہر وقت صاف ہوا کے جھونکے محسوس کر سکتےہیں ۔ایسے میں کھڑکیوں پر نفیس ڈیزائن میں باریک جالی لگادی جائے تو اس سے نہ صرف ہوا چھن کر آئے گی بلکہ مچھروں کے در آنے کی شکایت بھی نہیں رہے گی۔

ولیج ٹچ

روشن دان تک کھڑی دیوار میں پیوستہ کھردرے مگر چمکیلے پتھر ،ایک دیہاتی مگر اسٹائلش منظر پیش کرتے ہیں۔ساتھ ہی اس سے آپ فطرت سے قربت بھی محسوس کرتے ہوئے اپنے آپ کو دیہات کی معصوم زندگی اور شہر کے اسٹائلش طرزِ حیات سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

بہترین سنک یونٹ

کھانے کی جگہ پر سفید سنگ مر مر کا ایک عام سا سنک یونٹ اور ساتھ میں شفاف شیشہ نہ صرف جدید کشش رکھتا ہے بلکہ یہ بہت سیا سٹوریج کی جگہ بھی فراہم کرتا ہے،جس سے چیزوں کو سلیقے سے رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

پرکشش کھلا باورچی خانہ

جدید باورچی خانہ میں سفید اور خاکی رنگ چمکدار الماریوں اور جدید آلات سے آراستہ ایک فیشن ایبل اور جدید ترین ماحول پیدا کر نے والا پر کشش کشادہ باورچی خانہ دیکھنے والوں کو آپ کے ذوق کی داد دلائے بغیر نہیں رہ پائے گا۔

جدید ترین سیڑھیاں

شفاف شیشیے کی ریلنگ، منفرد لکڑی اور سرمئی پائیدان سیڑھی کو بہت دلکش بنا تا ہے،جب کہ دیوار میں چھوٹے چھوٹے سوراخ قدرتی روشنی فراہم کرتے ہیں۔ جدید سیڑھیوں کا یہ انداز آپ کو فطرت سے ہم آہنگ کرتے ہوئے جمالیاتی احساسس سے بھی ہم کنار کرتا ہے۔

شاندار بچوں کا کمرہ

بہترین لکڑی کی دیوار پر سبز رنگ کی جھلک بچوں کے کمرے کی خوبصورتی میں بے پناہ اضافہ کر تی ہے۔الماری، ریک اور کھلے منہ کی شیلفیں دوستانہ ماحول کے ساتھ جگہ کو بھی کشدو کرتے ہیں۔ساتھ ہی اگر آپ کمرے کے اندر ہی لکڑی کی خوب صورت مچان کا اضافہ کرتے ہیں تو یہ آپ کے بچوں کے لیے سونے کے ساتھ بہترین تفریح کا سامان اور گوشہ سکون بھی عطا کرسکتا ہے۔اسے آپ بچوں کے مشہور کارٹونز کی تصاویر سے آراستہ کرسکتے ہیں۔

پر آسائش غسل خانہ

تعمیر میں شامل سبز رنگ کی خوبصورت الماریاں بچوں کے غسل خانہ کو تفریح بخش بناتی ہیں۔ جب کہ ایک بڑا آئینہ جگہ کی کشادگی کا احساس دیتا ہے۔خوشنما خاکستری ٹائلز پرسکون ماحول پیدا کر تی ہیں۔

یاد رکھیے کسی بھی مکان کی خوب صورتی اور رونق کا انحصار مکمل طور پر آپ کے ہاتھ میں ہوتا ہے کہ آپ اپنے گھر کا اندرونی ڈیزائن کیسے ترتیب دیتے ہیں اس لیے کسی بھی مکان کو ڈیزائن اور آراستہ کرتے وقت اپنی ضروریات کا خیال قبل ازوقت کرتے ہوئے اسے ڈیزائن کا حصہ بنائیے اور اسی کے مطابق حسبِ سہولت توسیع کرتے جائیے۔

اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو قوی امکان یہی رہتا ہے کہ نئے تقاضوں کے مطابق پورے مکان کو منہدم کرکے نیا ڈیزائن تیار کرنا پڑتا ہے۔اس لیے ایک بہتر اور سود مند انٹیریئر ڈیزائن کی تشکیل کے وقت مالک مکان کو اہلِ خانہ کو درپیس حال اور مستقبل کی تمام ضرورتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس طرح نقشہ سازی کرنی چاہیے کہ اگر کل کلاں کو اضافی کمروں کی ضرورت پڑے تو اضافے سے مکان کا ھسن اور زیبائش متاثر نہ ہو۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین