• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس ثاقب نثار کا دورہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجیشکایات کے انبار،خاتون پائوں پر گرپڑیں

لاہور ( آن لائن ) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار عدالتی کارروائی ختم کرتے ہی اچانک دورے پر سروسز ہسپتال اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی جاپہنچے،مریض چیف جسٹس کے سامنے روپڑے اور شکایات کے انبار لگا دئیے،چیف جسٹس وہیل چیئرز پر مریضوں کا علاج کرنے پر سیکرٹری صحت اور سی ای او پی آئی سی پر برس پڑے۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارسپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے عدالتی کارروائی ختم کرتے ہی سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی جا پہنچے،چیف جسٹس نے ایمرجنسی میں ادویات کی فراہمی کے ریکارڈ کا جائزہ لیا اور اپنے سٹاف کو تمام ریکارڈ کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی، بروقت علاج نہ ہونے پر ایک خاتون چیف جسٹس کے سامنے پھوٹ پھوٹ کر رو دی اور پائوں میں گر گئی جس پر چیف جسٹس نے موقع پر احکامات صادر کئے۔
تازہ ترین