سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کےورکرزکنونشن کےدوران ایک شخص نےوزیرخارجہ خواجہ آصف پرسیاہی پھینک دی،سیاہی پھینکنےوالےشخص کوپولیس نےگرفتارکرکےتھانےمنتقل کردیا۔
خواجہ آصف کاکہناہےکہ ایسےواقعات سےان کی سیاست پرکوئی فرق نہیں پڑتا بلکہ ہزاروں دعاگو مزید پیداہوجائیں گے۔انھوں نےکہاکہ سیاہی پھینکنےوالےسےاُنکی کوئی ذاتی دشمنی نہیں اُسےچھوڑدیاجائے۔
مسلم لیگ ن کی جانب سےسیالکوٹ میں ضلعی ورکرزکنونشن کاانعقادکیاگیا،اس موقع جب خواجہ آصف خطاب کےلئےپہنچےتو ایک شخص نےاُن پرسیاہی پھینک دی،سیاہی سےاُن کامنہ اورکپڑےخراب ہوگئے۔
تھوڑی دیربعد کنونشن سےخطاب میں خواجہ آصف نےکہاکہ سیاسی پھینکنےوالےکوچارپیسےدیکربھیجاگیا،وہ سیاسی لڑائی سیاسی میدان میں ہی لڑتےہیں،اُن کاکہناتھاکہ ایسےلوگوں کومحبت کی سیاست کاپتہ نہیں ہے،آج کےواقعےپرکوئی دکھ نہیں ہے بلکہ ایسے واقعات سےاُن کی محبت میں اضافہ ہی ہوگا۔