• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف اور مریم نواز اپنی چوری بچانے میں کامیاب نہیں ہونگے،اعجازچوہدری

لاہور (اکنامک رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز اپنی چوری کو بچانے کی مہم کبھی کامیاب نہیں ہوگی ، نواز شریف اپنی چوری بچانے کے لئے چوروں کی طرح شور مچا رہے ہے۔ تحریک انصاف نواز شریف پر جوتا پھینکنے کی مذمت کرتی ہے، بازاری زبان ، گالی گلوچ کا کلچر نواز شریف نے متعارف کروایا ہے ، انہوں نے کہا کہ سرکاری وسائل سے نواز شریف اور اسکی بیٹی کیمپین چلا رہے ہے جو قابل مذمت ہے 35سالوں سے شریف خاندان اقتدار اور ملکی وسائل پر قابض ہے ، شریف برادران نے ہمیشہ اقتدار میں آ کر عوام کو نظر انداز کیا ہے ۔وہ گزشتہ روز این اے 133 کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے ۔
تازہ ترین