• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد نے ملتان کو 186 رنز کا ہدف دیدیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) تھری کے 25 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 186 رنز کا ہدف دیدیاہے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں ملتان سطانز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،اسلام آباد کے لیوک رونچی58 ، ایلکس ہیلز46،حسین طلعت36 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 185 رنز بنائے ۔

ملتان کی ٹاس جیت کر اسلام آباد کو بیٹنگ کی دعوت


اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف لیوک رونچی اور جے پی ڈومینی نے اننگز کا آغاز کیا اور ابتدائی 5 اوورز میں 46 رنز کی شراکت قائم کی، اس دوران رونچی نے کئی خوبصورت اسٹروکس کھیلے۔

اسلام آباد نے ملتان کو 186 رنز کا ہدف دیدیا

ملتان سلطانز کے جے پی ڈومینی 12 گیندوں پر صرف 6 رنز بناکر رن آئوٹ ہوگئے تو 46 کے اسکور پراسلام آباد کو پہلی وکٹ مل گئی۔


دوسری وکٹ پر لیوک رونچی اور ایلکس ہیلز نے 45 قیمتی رنز کی پارٹنر شپ قائم کی اس دوران رونچی نے 9 ویں اوور میں 27 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی،انہوں نے 58 رنز کے لئے 3 چھکے اور 6 چوکے لگائے،ان کی وکٹ عمران طاہر نے گرائی۔

اسلام آباد نے ملتان کو 186 رنز کا ہدف دیدیا


شارجہ: پی ایس ایل کا جان توڑ مرحلہ شروع، کھلاڑی تیار

اسلام آباد کو تیسری وکٹ ایلکس ہیلز کی مل گئی،2 چھکے اور 5 چوکے لگاکر 46 رنز بنانے والے بیٹسمین کو عمر گل نے آئوٹ کیا، انہوں نے حسین طلعت کے ساتھ مل کر اسکور میں 35 رنز کا اضافہ کیا۔

ملتان سلطانز کی چوتھی وکٹ 164 کے اسکور پر گری،حسین طلعت 1 چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 36 رنز بناکر عمر گل کا دوسرا شکار بن گئے، انہوں نے آصف علی کے ساتھ مجموعے میں 38رنز جوڑے۔

زخمی ہو کر پی ایس ایل سے باہر ہونے والے کھلاڑی

پانچویں وکٹ پر فہیم اشرف اور آصف علی نے صرف 10 گیندوں پر 21 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی اور ٹیم کا اسکور 4 وکٹ پر 185 رنز تک پہنچادیا جو ایونٹ کے بڑے اہداف میں سے ایک ہے۔

اسلام آباد کے آصف علی نے 1 چھکے اور 2 چوکے لگاکر 17 جبکہ فہیم اشرف نے 1 چھکے اور 1 چوکے کی مدد سے 13رنز بٹورے۔

ملتان سلطانز کی طر ف سے عمر گل نے 2 اور عمران طاہر نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔

تازہ ترین