• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

’’چند تاریخی خطوط بنام احمد سعید‘‘ تبصرہ طاہر حبیب

’’چند تاریخی خطوط بنام احمد سعید‘‘ تبصرہ طاہر حبیب

طاہر حبیب

چند تاریخی خطوط بنام احمد سعید

تالیف وتدوین: احمدسعید

صفحات : 184 ،

قیمت: 400 روپے

ملنے کا پتا : C-33 ، ماڈل ٹائون’’اے‘‘بہاول پور

پاکستان شناسی کےحوالے سے پروفیسر احمد سعیدکانام بڑا اہم ہے۔ انہوں نے1982ء سے مختلف تاریخی واقعات کی تحقیق کے غرض سے برصغیر پاک وہند کی نام وَر شخصیات سے خط وکتابت کا سلسلہ شروع کیا اور بلامبالغہ ہزاروں خطوط لکھے۔

ان میں سے چیدہ چیدہ خطوط اب کتابی شکل میں شایع ہوئےہیں۔ ان خطوط کےذریعے پاک وہند کی تاریخ کےکئی پہلو آشکار ہوتے ہیں۔ ان میں کئی ایسی ہستیوں کا ذکر ہے، جن کا مختلف کتابوں میں تذکرہ تو ملتا ہے، لیکن سوانح دست یاب نہیں۔

 یوں یہ خطوط ایک بہترین علمی، تاریخی اثاثے کی حیثیت رکھتے ہیں، جن کی کتابی شکل میں اشاعت تاریخ، بالخصوص تحریکِ پاکستان سے دِل چسپی رکھنے والے قارئین کے لیے نادر ونایاب تحفے سے کم نہیں۔ پروفیسر احمد سعید کی اس کاوش کو صرف ایک کتاب نہیں سمجھنا چاہیے، اپنے مواد کے لحاظ سے یہ کئی سو کتابوں سے اہم ہے۔ تاہم، اسے عام نیوز پرنٹ کی بجائے اچھے کاغذ پر شایع ہونا چاہیے تھا، جب کہ کتاب محکمہ اطلاعات و ثقافت، حکومتِ پنجاب کے مالی تعاون سےشایع کی گئی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین