• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

’’منظر بدلنا چاہیے‘‘ تبصرہ طاہر حبیب

’’منظر بدلنا چاہیے‘‘ تبصرہ طاہر حبیب

منظر بدلنا چاہیے

شاعرہ: ڈاکٹرتنظیم الفردوس

صفحات : 224 ،

قیمت: 380روپے

ناشر: قرطاس، پوسٹ بکس نمبر25، فصیل آباد

درس وتدریس سے وابستہ پروفیسر ڈاکٹر تنظیم الفردوس، شاعری اور افسانہ نگاری کےحوالے سے نمایاں شناخت رکھتی ہیں۔ ان کا یہ پہلا شعری مجموعہ، جس میں بیش تر نظمیں ہیں، سادہ گوئی سے عبارت ہے، ان نظموں میں جہاں ہجروصال و رفاقت کی رنگ آمیزی ہے، وہاں زندگی کی تلخ حقیقتیں بھی نمایاں نظر آتی ہیں، جن سے شاعرہ کی شخصیت کا تاثر زود رنج اور داخلیت پسند ہستی کے طو پر اُبھرتا ہے۔

 کتاب کا سرورق دِل کش، طباعت اور کاغذ بہتر ہے۔ نسائی شاعری میں یہ مجموعہ ایک خُوب صُورت اضافہ ہے۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین