• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 جمّوں وکشمیر کی درد ناک تصویر

جمّوں وکشمیر کی درد ناک تصویر

مؤلف : خواجہ محمّد بشیر بٹ

صفحات: 472 ، قیمت: 800روپے

ناشر : الحمد پبلی کیشنز، رانا چیمبرز، لیک روڈ، لاہور

کشمیر کے بارے میں مُلکی اور غیر مُلکی مواد زیادہ تر انگریزی میں ہے۔ مثلاً سکھوں اور ڈوگرہ راج کےعہد میں ہندوستان اور کشمیر میں متعین غیر مُلکی سفارت کاروں اور اہل کاروں کے بیان کردہ واقعات اور حالات بھی انگریزی ہی میں ہیں۔ اسی طرح بھارتی حکومت نے کشمیریوں پر جو مظالم ڈھائے، اُس بارے میں بین الاقوامی پریس اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی اہم رپورٹس بھی انگریزی ہی میں دست یاب ہیں۔ 

اسی طرح کشمیر پر لکھی جانے والی متعدد اہم کتابیں بھی انگریزی ہی میں ہیں، لہٰذا مؤلف نے اس سارے مواد کو بڑی احتیاط اور توجہ کے ساتھ اُردو میں منتقل کردیا ہے۔ البتہ صراحت اور وضاحت کے لیے اپنے کچھ نوٹس کا اضافہ بھی کیا ہے۔ جن کتابوں یا تحریروں سے مدد لی گئی ہے، ان سب کے حوالے کتاب میں موجود ہیں۔ اس طرح یہ کتاب کشمیر کے حوالے سے مستند، دستاویز کی حیثیت اختیار کرگئی ہے، جو اُردو میں ایک بیش قیمت اضافہ ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین