• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

انتخابات کے بروقت انعقاد کیلئے مردم شماری نتائج روکنا پڑیں گے

انتخابات کے بروقت انعقاد کیلئے مردم شماری نتائج روکنا پڑیں گے

اسلام آباد(رپورٹ: مہتاب حیدر) آئندہ عام انتخابات میں کسی تاخیر سے بچنے کیلئے حکومت کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا کہ مردم شماری کے حتمی نتائج کا اجراء روک دے۔ کیونکہ جاری کرنے کی صورت قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کی حد بندیاں کالعدم ہوجائیں گی۔ بدھ کو سرکاری ذرائع نے تصدیق کی کہ اگر حتمی نتائج جاری کردئے گئے تو سیاسی افق پر کچھ قانونی تنازعات اٹھ کھڑے ہوں گے۔ اگر حتمی مردم شماری جاری کی جاتی ہے تو اسمبلیوں کی نشستیں یقینی طور پر بڑھانی پڑجائیں گی۔ کچھ ماہرین کا کہنا کہ 20 کروڑ 70لاکھ کی آبادی پر قومی اسمبلی نشستوں کی تعداد موجودہ 272سے بڑھ کر 300سے تجاوز کرجائے گی۔ پارلیمنٹ مردم شماری کے عبوری نتائج کو نشستوں کی تعداد میں اضافہ کئے بغیر حد بندیوں میں استعمال کرنے کیلئے آئینی ترمیم منظور کرچکی ہے۔ اب اگر حکومت مردم شماری کے حتمی نتائج کا اعلان کرتی ہے تو انتخابات کے چند ماہ کیلئے التواء کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا۔ شماریات کے نئے وزیر کامران مائیکل جنہوں نے بدھ کو اپنے منصب کا حلف اٹھایا، کہا کہ آئندہ عام انتخابات سے قبل حتمی مردم شماری نتائج کے اجراء کی صورت قانونی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

تازہ ترین
تازہ ترین