نیپال کے متنازع چیف جسٹس گوپال پراجولی کو کاغذات میں جعلی تاریخ پیدائش درج کرنے پر برطرف کردیا گیا۔
نیپالی چیف جسٹس نے اپنی تاریخ پیدائش میں تبدیلی کی تھی تاکہ طویل عرصے تک چیف جسٹس رہ سکیں، جعلی تاریخ پیدائش کا معاملہ سامنے آنے کے بعد جوڈیشل کونسل نے کی انکوائری کی اور فیصلہ سنایا کہ پراجولی کو 7 ماہ قبل سبکدوش ہوجانا چاہیے تھا ۔
گوپال پراجولی نے جعلی تاریخ پیدائش کا معاملہ سامنے لانے والے اخبار کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی کی تھی۔