• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کچن بھی بنوائیں دیدہ زیب ودلفریب

سلیم انور عباسی

کچن کسی بھی اہلِ خانہ کے ذوق کا عکاس ہوتا ہے،اس لیے اس کی تعمیر پر پیسہ خرچ کرنا بہت ضروری ہے۔ اس کے لیے عام طور پر آپ کو بہت سا مہنگا سامان خریدنا پڑتا ہے مگر آپ بازار سے کچھ مختلف مٹیریل یا مواد خرید کر اس خرچ کی جانے والی رقم کو گھٹا سکتے ہیں،تاہم اس مٹیریل کی فعالیت، پائیداری اور قیمت کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔ 

مختلف تعمیراتی مٹیریل کا انتخاب آپ کے لیے آج کل قدرے آسان ہو گیا ہے،جنہیں خرید کر آپ سستے داموں اپنا کچن ڈیزائن کرسکتے ہیں۔کیسے آئیے ملاحظہ کرتے ہیں:

میلامین کی الماریاں اور گرینائٹ کاؤنٹر

اگر آپ کچن کی درازوں اور الماریوں کے دروازوں کے لیے میلامین استعمال کریں تو سنگ مرمر یا گرینائٹ کے کاؤنٹر کے لیے پیسے بچا سکتے ہیں۔

اینٹیں دانشمندانہ انتخاب

اگر سامان اور کاؤنٹر پر لگائے گئے ماربل یا گرینائٹ نے آپ کی جیب خالی کردی ہے تو کھلی یا رنگ کی ہوئی اینٹیں بھی بغیر کسی خرچے کے دیواروں کو مکمل کر سکتی ہیں۔

پتھر پائیدار ہیں

روایتی طور پر کچن کے کاؤنٹر پر گرینائٹ یا ماربل استعمال کیا جاتا ہے اور اگر ان مادوں کی اچھی دیکھ بھال کی جائے تو یہ بہت لمبا عرصہ آپ کا ساتھ نبھا سکتے ہیں۔ یہ مہنگے تو ہیں مگر ان کی پائیداری میں کوئی شبہ نہیں۔

سائل سٹون کاؤنٹر

گرینائٹ اور سنگ مرمر سے سستا، آپ کے کچن کاؤنٹر کے لیے ایک اچھا انتخاب ہے کیوں کہ یہ نشانوں اور داغ دھبوں سے پاک رہتا ہے۔ مارکیٹ میں نیا آنے والا یہ مادہ ۹۴ فیصد سائل سٹون اور پتھر جبکہ ۶ فیصد پلاسٹک سے بنا ہے۔

پولی وینائل کلورائڈ کی تہیں

پولی وینائل کلورائڈ کچن کی الماریوں اور درازوں کے لیے بہترین ہے۔ اس کے ڈھیروں ڈھیر ڈیزائن پائے جاتے ہیں اور پائیداری یقینی ہے۔

چمکدار کنکریٹ یا پتلے سیمنٹ سے بنا کاؤنٹر

پتلے سمنٹ کے ساتھ آپ پائیداری پر سمجھوتہ کیے بغید کسی بھی چیز کو ڈھک سکتے ہیں۔ چمکدار کنکریٹ بھی ایک شاندار انتخاب ہے کیوں کہ یہ ایک سستی اور ہموار سطح بنا تا ہے۔

شیلف

کھلے، دیوار میں لگے شیلف برتن رکھنے کے لیے ایک سستا متبادل ہیں۔

کورین: ایک پائیدار لیپ

یہ مادہ کچن کے کاؤنٹر کے لیے بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے جو دیکھنے میں اچھا لگتا ہے، بہت سے رنگوں میں موجود ہے اور پانی سے خراب نہیں ہوتا۔

ایک درمیانی کاؤنٹر

اگر آپ کو کچن میں کام کرنے کی مزید جگہ کی ضرورت ہے تو آپ کوئی میز لے کر اسے کاؤنٹر میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

ایک سے زیادہ کام کرنیوالا سامان

ایک چھوٹے گھر میں آپ کو میز پوش اور کرسیاں وغیرہ رکھنے کے لیے جگہ کی ضرورت ہوتی ہے تو ایک سے زیادہ کام کرنےوالا سامان رکھیں ۔ الماری کے اندر چولہا بھی بنا سکتے ہیں

فرنیچر کے نچلے حصے کو نظر انداز نہ کریں

کچن کے فرنیچر کی نچلی سطح لازمی ہے اور اس کو اس نمی سے پاک کرنا بےحد ضروری ہے جو کچن کے صفائی کرتے ہوئے اس سے چپک جاتی ہے۔ یہ فرنیجر کو خراب ہونے سے بچاتا ہے اور پائیداری کو یقینی بناتا ہے۔

کچن بھی بنوائیں دیدہ زیب ودلفریب

وال پیپر؟ کیوں نہیں

آپ خاص طور پر کچن کے لیے ڈیزائن کردہ پکا اور دصل ےکنے والا وال پیپر خرید سکتے ہیں، جو آپ کے کچن کو کم پیسوں میں خوبصورت بنا دے گا۔

کچن کی ترتیب و آرائش

کچن گھر کا وہ حصہ ہے جہاں خواتین کا زیادہ تر وقت گزرتا ہے ۔ کچن کا ماحول خواتین کے مزاج پر اثرانداز ہوتا ہے لہٰذا اس کی طرز ترتیب اور آرائش ایسی ہو جو ذہن کو تازگی اور سکون کا احساس دلائے ۔ 

یکسانیت انسان کو تھکا دیتی ہے لہٰذا کچن کی سجاوٹ اور ترتیب میں مختلف طریقوں سے انفرادیت لا کر یکسانیت کے تاثر کو ختم کیا جاسکتا ہے ۔کچن میں مختلف رنگوں اور ذیزائنز کی خوبصورت ٹائلز کچن کو خوبصورتی اور دلکشی فراہم کرتی ہیں اور کچن میں کام کرنے میں دلچسپی پیدا کرتی ہیں ۔ٹائلز کا انتخاب ہمیشہ کاؤنٹر کے رنگ اور ڈیزائن کی مناسبت سے ہونا چاہیے تاکہ کچن کشادہ اوروسیع محسوس ہو ۔

سنگ مرمر ، گرینائٹ ، چیپس اور سیمنٹ سے دیواروں کی آرائش قدیم طرز تعمیر کی عکاسی کرتے ہیں اور اس ضمن میں ہلکا سبز ، آف وائٹ ، سنہری ، ہلکا براؤن اور آسمانی رنگوں کا انتخاب بہتر رہتا ہے . اگر آپ اپنے کچن کو جدید تاثر دینا جاتی ہیں تو شوخ رنگ اور ہاتھ سے پینٹ کی گئی ٹائلوں کا انتخاب بہترین ہے . آجکل کچن کی آرائش میں مختلف دھاتوں کا استعمال بھی فروغ پا رہا ہے۔

 کاپر اور اسٹین لیس اسٹیل کا کاؤنٹر پر استعمال نہ صرف اسے خوش نما بنا دیتا ہے بلکہ اسکی صفائی بھی آسان ہے ۔آپ اپنے کچن کو کس طرح منفرد اور خوشنما بنا تی ہیں یہ آپ کے ہاتھ میں ہے ۔کچن کی خوبصورتی اور صفائی دوران کام ذہن کو تازگی اور اعصاب کو سکون فراہم کرتی ہے جبکہ بدنما ، بھدا اور بغیر کسی ترتیب اور نظم و ضبط کے کچن مزاج پر برا اثر ڈالتا ہے اور کام میں دشواری اور تھکن کا احساس دلاتا ہے ۔

کچن بھی بنوائیں دیدہ زیب ودلفریب

کھڑکیاںکمرے میں روشنی کی عکاسی کرتی ہیں گہرائی کے احساس میں اضافہ کرتی ہیں۔ترتیب انتہائی اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ غیر منظم شدہ باورچی خانہ کو غیر فعال ہوتا ہے اور کھانا پکانے یا صفائی کے وقت کشیدگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اس لیےہر چیز کی زیادہ سے زیادہ جگہ پر نظام سازی کرنا دلچسپ ہے، کھانا پکانے کے شوقین افراد کے لیے یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہوسکتا ہے، کیونکہ وہ بہت سے گیجٹ رکھتے ہیں ۔

ضرورت کی تمام اشیا سے آراستہ کچن

آج کل کہ جدید دور میں باورچی خانے میں استعمال ہونے والی اشیاء میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ہر کوئی چاہتا ہے کہ ہے کہ اس کے باورچی خانہ میں ضرورت کی تمام اشیاء موجود ہوں ۔ جہاں ان ضروریات کا باورچی خانے میں موجود ہونا ضروری ہے وہاں ان اشیاء کو رکھنے کے لیے مناسب جگہ کا انتظام بھی بہت ضروری ہے۔ اکثر خواتین خانے اس بات پر پریشانی کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں کہ ان کے باورچی خانے میں جگہ کم ہونے کی وجہ سے ضرورت کی اشیاء کو رکھنے میں مشکل ہو رہی ہے۔ 

اس لیے بلٹ ان باورچی خانے کو اپنے گھر میں بنانے پر عدم تحفظ کا اظہار کیا جاتا ہے کہ کہ ان میں باورچی خانے کی ضرورت کی اشیاء پوری بھی آتی ہیں کہ نہیں خاص طور پر اگر آپ اپنے باورچی خانے میں تندور اور اوون وغیرہ استعمال کرتے ہیں تو ان کو ایڈجسٹ کرنے میں مشکل نہ ہو ۔ تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ بلٹ ان باورچی خانے آپ کی ان تمام ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

صاف ستھرا کچن

کسی بھی باورچی خانے کو صاف رکھنا سب سے اہم کام ہوتا ہے۔ اور ضروری بھی بلٹ ان باورچی خانوں کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ ان کو صاف رکھنا بھی آسان ہوتا ہے۔ بلٹ ان باورچی خانے اپنے ہموار ڈیزائن کی بدولت صاف رکھنے میں

آسان ہوتے ہیں ۔ ان کی دیواروں میں نوک اور کرینوں والے ڈیزائن کم ہوتے ہیں جہاں گندگی زیادہ جمع ہونے کے خطرات ہوتے ہیں۔ اس لیے اسے صاف رکھنا آسان ہوتا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین