• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

عمران خان اور ممتاز علی بھٹو کے درمیان شدید اختلافات

عمران خان اور ممتاز علی بھٹو کے درمیان شدید اختلافات

کراچی(رپورٹ / خورشید عباسی) سینیٹ کے انتخابات کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر اعلیٰ سندھ ممتاز علی بھٹو کے درمیان شدید اختلافات ہوگئے ہیں۔


ذرائع کے مطابق عمران خان پر یہ بھی الزام لگایا گیا ہےکہ انہوں نے آصف علی زرداری کو خوش کرنے کیلئے 28؍ جنوری کو لاڑکانہ میں ہونے والا جلسہ عام بھی ملتوی کیا تھا اور کہا گیا ہے کہ عمران خان نے سینیٹ کے انتخابات میں آصف علی زرداری سے ہاتھ ملاکر سندھ کے عوام کو مایوس کیا ہے، 5ماہ قبل سندھ نیشنل فرنٹ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کے بعد پہلی مرتبہ ممتاز علی بھٹو اور ان کے ساتھیوں کی طرف سے عمران خان اور ان کی پارٹی کے خلاف شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔سندھ نیشنل فرنٹ کے سابق سیکرٹری اطلاعات انور گجر نے رابطہ کرنے پر جنگ کو بتایا کہ گزشتہ 2؍ ماہ میں عمران خان نے سندھ کا تین مرتبہ دورہ کیا اور تینوں مرتبہ کراچی شہر سے ہوکر واپس چلے گئے جبکہ انہوں نے لاڑکانہ ، دادو، سکھر ، حیدرآباد سمیت دیگر علاقوں کا دورہ نہیں کیا اور اپنے دورہ کراچی کے دوران زرداری کے خلاف بات تک نہیں کی، انہوں نے کہاکہ عمران خان کے اس کردار کی وجہ سے سندھ کے لوگوں میں مایوسی پھیل رہی ہے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین