• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن میں منڈیاں لگیں، ووٹ خریدے گئے، مریم نواز

 سینیٹ الیکشن میں منڈیاں لگیں، ووٹ خریدے گئے، مریم نواز

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں منڈیاں لگیں، ووٹ خریدے اور بیچے گئے، یہ بائیس کروڑ عوام کی توہین ہے۔

مریم نواز نے سانگلہ ہل کے جلسے سے خطاب میں کہا کہ یہاں عوام کی توہین کا نوٹس نہیں ہوتا شخصیات کی توہین کا نوٹس لیا جاتا ہے، جو ووٹ آپ عمران خان کو دو گے وہ زرداری کو جائے گا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جنہوں نے نواز شریف کو ہرانے کی کوشش کی ہے انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ نواز شریف کی ہار نہیں جیت ہوئی ہے، سازشیوں اور کٹھ پتلیوں نے عوام کا فیصلہ آسان بنادیا ہے ،سازشی عناصر کے چہروں سے نقاب اٹھ گئے ہیں،جمہوریت کی آستین میں جتنے بھی سانپ چھپے تھے ، سب باہر آگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب یہ آپ کے پاس کیا منہ لے کر ووٹ مانگنے آئے ہیں، لاڈلا کہے گا کہ آپ کے ووٹوں کا سودا کر آیا ہوں ،ان کا اس نعرے سے استقبال کرنا کہ زرداری عمران بھائی بھائی ،جو ووٹ زرداری کو دو گے وہ عمران خان کو جائے گا، جو ووٹ عمران کو دو گے وہ زرداری کو جائے گا، یہ اندر سے ایک ہی ہیں ، ایک دوسرے کے اتحادی ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف کے خوف سے زرداری اور عمران کو ہاتھ ملانا پڑ گیا، نواز شریف کو سزا پہلے سنادی ، مقدمہ بعد میں چلارہے ہیں، سزا اس الزام پر سنائی گئی جو درخواست گزار نے لگایا ہی نہیں تھا، کیا نواز شریف کے خلاف دس روپے کی کرپشن بھی ثابت کر پائے؟

انہوں نے کہا کہ احتساب صرف نواز شریف کا نہیں، احتساب سب کا، حساب لو، انتقام مت لو ، مہرے اور کٹھ پتلی سیاستدان نامنظور۔

تازہ ترین