اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس ، جسٹس میاں ثاقب نثار اور سپریم کورٹ کے دیگر ججز نے سوموار کے روز ریٹائر ہونیوالے جسٹس دوست محمد خان کے اعزاز میں الوداعی پارٹی دی ، سپریم کورٹ کی پریس ریلیز کے مطابق سپریم کورٹ بلڈنگ میں اس حوالے سے ایک سادہ لیکن باوقارتقریب منعقد کی گئی ،جس میں چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے تمام ججز نے شرکت کی اور جسٹس(ر) دوست محمد خان کی عدلیہ اور انصاف کی فراہمی کیلئے خدمات پر شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا ،اس موقع پر سبکدوش ہونیوالے جج کو سوینئر اور شیلڈ بھی پیش کی گئی ۔