• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئرمارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی

اسلام آباد(جنگ نیوز) ایئرمارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی۔پاک فضائیہ کی تبدیلی کمانڈ کی پروقار تقریب اسلام آباد میں ہوئی، جہاں سبکدوش ہونے والے ایئر چیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کی کمان ایئر مارشل مجاہد انور خان کے حوالے کی۔سبکدوش ہونے والے ایئر چیف مارشل سہیل امان نے اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ ʼپاک فضائیہ ایک مثالی ادارہ ہے اور انہیں اس کے ایک ایک فرد پر فخر ہےʼ۔سہیل امان کا مزید کہنا تھا کہ ʼحالیہ برسوں میں ملکی دفاع مزید مضبوط ہوا ہے اور پاک فضائیہ نے ملکی دفاع میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ʼایئر مارشل مجاہد انور خان پاک فضائیہ کے 22 ویں سربراہ ہیں۔23 دسمبر 1962 کو پیدا ہونے والے ایئر مارشل مجاہد انور خان نے پی اے ایف کی جی ڈی پی برانچ میں دسمبر 1983 میں کمیشن حاصل کیا۔وہ ایئر وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ایئر مارشل مجاہد انور خان نے اعزازی شمشیر اور بیسٹ پائلٹ ٹرافی بھی حاصل کی جبکہ انہوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی گولڈ میڈل بھی حاصل کیا۔ایئر مارشل مجاہد انور خان کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہیں۔ایئر مارشل مجاہد انور خان کو شاندار خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز (ملٹری)، ستارۂ امتیاز اور تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
تازہ ترین