مقبوضہ کشمیر کے علاقے کشتواڑ میں بھی بادل پھٹنے سے تباہ کن سیلابی ریلے کی زد میں آکر 60 سے زائد افراد ہلاک اور 100 سے زائد لاپتا ہوگئے۔
حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، متاثرہ علاقے میں بڑی تعداد میں ہندو یاتری مندر جانے کے لیے موجود تھے۔
چیسوٹی گاؤں میں قائم عارضی باورچی خانہ اور وہاں موجود یاتریوں سمیت 100 سے زائد افراد اچانک آنے والے سیلابی ریلے میں بہہ گئے، سیلابی ریلے سے متاثرہ 100 سے زائد زخمی اسپتال منتقل کردیے گئے۔