• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ،نواز،مریم و دیگر کی عدلیہ مخالف تقاریر کی نشریات پر پابندی کیلئے تمام درخواستیں فل بنچ کو بجھوا دیں

لاہور ہائیکورٹ،نواز،مریم و دیگر کی عدلیہ مخالف تقاریر کی نشریات پر پابندی کیلئے تمام درخواستیں فل بنچ کو بجھوا دیں

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر سمیت ن لیگی رہنماؤں کی عدلیہ مخالف تقاریر کی نشریات پر پابندی کیلئے تمام درخواستیں 3رکنی فل بنچ کو بجھوا دی ہیں ، جسٹس شاہد کریم نے عدلیہ مخالف تقاریر کی نشریات پر پابندی کیلئے ایک نوعیت کی مختلف درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار آمنہ ملک کے وکیل اظہر صدیق کے مطابق پانامالیکس کے فیصلے کے بعد ن لیگی قیادت و رہنما تواتر سے عدلیہ مخالف تقاریر کر رہے ہیں جو ملکی قوانین کے منافی اور توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہیں، پیمرا کی ذمہ داری ہے کہ وہ نوازشریف سمیت سب کے عدلیہ مخالف بیانات نشر ہونے سے روکے لیکن پیمرا نے اس سلسلے میں کوئی اقدامات نہیں کیے اور ایک خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے، توہین عدالت کی درخواستوں پر فل بنچ 2 اپریل کو سماعت کرے گا۔

تازہ ترین