• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف اور مریم کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او اورسی پی اوراولپنڈی عدالت طلب

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی گلزار احمد خالد نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سی پی او راولپنڈی اور ایس ایچ او تھانہ سٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27مارچ کو جواب طلب کرلیا۔ راجہ جاوید ثناء اللہ اور افشاں اقبال ایڈووکیٹس کے ذریعے 22اے کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ مریم نواز شریف نے گیارہ مارچ کو راولپنڈی میں سوشل میڈیا کنونشن میں تقریر کرتے ہوئے خود کو بی بی فاطمہ اور اپنے والد کو پاک ہستی سے جوڑنے کی کوشش کی جو رائج ملکی قانون کے تحت جرم ہے لہذا ان کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا جائے کیونکہ سی پی او اور متعلقہ تھانیدار اس بابت داد رسی سے انکاری ہیں ،عدالت نے اس درخواست پر بحث کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔
تازہ ترین