• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس ہمارے لئے بہت قابل احترام ہیں وہ کہیں ایسی جگہ ہونگے جہاں انہیں کسی مچھر نے کاٹ لیا،وزیر اطلاعات سندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا کراچی میں ہونے والے فائنل میچ کا تمامتر خرچہ سندھ حکومت برداشت کر رہی ہے اس لئے ہماری کراچی کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ سندھ حکومت سے اس حوالے سے تعاون کریں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کے روز کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے حکومت سندھ کی جانب سے کراچی پریس کلب کوایک کروڑ 25 لاکھ کا چیک دیا۔۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دس برس کے بعد انٹر نیشنل میچ ہورہا ہے، اس میچ کے انتظامات کے سلسلے میں میئر کراچی سمیت تمام ادارے ہمارا ساتھ دے رہے ہیں ہم 25مارچ کو ہونے والے اس میچ ایک فیسٹیول کی طرح سے کر رہے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ رائو انوار نے خود سے گرفتاری دے دی ہے یہ اچھی بات ہے اب اس کے حوالے سے فیصلہ عدالتوں کو کرنا ہے۔انھوں نے کہا کہ پانی کی صورتحال پر قابوپانے اور صاف پانی کے حوالے سے سندھ حکومت بہت سنجیدہ ہے۔ جہاں تک کراچی سے کچرے کی صفائی کا تعلق ہے تو کچرہ ہٹانے کا کام سندھ حکومت نے شروع کردیا ہے۔

تازہ ترین