• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی وجہ سے پارٹی بند گلی میں جارہی ہے، نثار


میاں صاحب احسان انسان نہیں اللہ کرتا ہے انسانوں پر، چوہدری نثار

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ مریم نواز کی تند و تیز زبان کی وجہ سے پارٹی بند گلی میں جا رہی ہے۔

نوازشریف کے گزشتہ روز پڑھے گئے شعر اور مریم نواز کے بیان پر چوہدری نثار کا ردعمل سامنے آگیا۔

سابق وزیر داخلہ نے ایک بیان میں نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب احسان انسان نہیں کرتا، احسان اللہ کرتا ہے انسانوں پر، آپ نے لوگوں پر احسان کیے تو بہت سارے لوگوں نے آپ پر بھی احسان کیا ہوگا۔

چوہدری نثار نے کہا کہ جس طرح کی زبان مریم نواز کی جانب سے ان کے بارے میں استعمال کی جا رہی ہے وہ اسی پیرائے میں جواب دے سکتے ہیں لیکن ابھی میرے دل میں شریف خاندان کے لیے احترام باقی ہے اس لیے جواب نہیں دے رہا اور میں نے اپنے اوپر یہ پابندی صرف آج کے بیان تک لگائی ہے۔ اس لئے آج صرف منیر نیازی کے شعر کے ذریعے اتنا کہوں گا کہ

ادب  کی بات ہے  ورنہ منیر سوچو تو

جو شخص سنتا ہے، وہ بول بھی تو سکتا ہے

چوہدری نثارنے مزید کہا کہ مہروں اور کٹھ پتلیوں کے ذریعہ مجھ پرالزامات کا سلسلہ جاری رہا تو تفصیلی وضاحت کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔

مریم نواز کی وجہ سے پارٹی بند گلی میں جارہی ہے، نثار

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے بڑے صبر اور تحمل سے حالات اور معاملات کو برداشت کیا ہے اور کوشش کی ہے کہ کسی معاملے پر اس حد تک ردعمل نہ دوں جس سے پارٹی کو نقصان پہنچے۔

ان کا کہنا تھا کہ خود کو کافی حد تک قومی سیاست سے الگ کر کے حلقے کی سیاست تک محدود کر لیا ہے لیکن اگر کٹھ پتلیوں کے ذریعے الزامات آتے رہے تو تفصیلی وضاحت کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔

تازہ ترین