• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شوگر کنٹرول میں رکھنا خواتین کیلئے مشکل نہیں

اگر آپ شوگر کے مرض کا شکا رہیں تو پریشان مت ہوں ۔ سلور اسکرین پر جگمگانے والی نامور شخصیات بھی اس مرض کےساتھ زندگی کو چلارہی ہیں، جیسےفلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زبیا بختیار بھی شوگر کے مرض کا شکار ہیں۔وہ آج بھی اتنی ہی ایکٹوہیں جیسے کہ پہلے تھیں اور اس بات پر یقین کرنا تو مشکل ہوگا کہ بھارتی اداکار انیل کپور کی صاحبزادی اداکارہ سونم کپور بھی شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں لیکن یہ بالکل سچ ہے۔ سونم کپور کو نوعمری میں یہ بیماری تشخیص ہوئی ۔ 

سونم بچپن میں کافی موٹی تھیں اور شوگر کی وجہ بھی ان کا یہی موٹاپا تھا۔ اداکارہ سونم نوعمری میں شوگر کے مرض سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے دوائیں لیتی تھیں تاہم اب وہ انسولین کے انجیکشن لیتی ہیں۔آسکر ایوارڈ یافتہ نامورہالی ووڈ اداکارہ ہیلے بیری بھی شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں۔ انہیں 23 سال کی عمر میں معلوم ہوا کہ وہ اس موذی مرض کا شکار ہوگئی ہیں۔ 

ہیلے بیری بھی شوگر کے مرض سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے انسولین کے انجیکشن لیتی ہیں اس کے علاوہ اپنی خوراک کا خیال رکھنے کے ساتھ ورزش بھی کرتی ہیں جس کے باعث ان کی شوگر کنٹرول میں رہتی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق شوگر کے مریضوں میں مردوں کے بہ نسبت عورتوں کی تعداد کچھ زیادہ دیکھی گئی ہے۔ بات کیا ہے کہ عورتیں شوگر کا آسان ہدف کیوں بن رہی ہیں۔ شوگر ایسا مرض بھی نہیں ہے کہ اسے خطرناک سمجھا جائے۔ آج کل جلد اثر کرنے والی دوائیں ایجاد ہوچکی ہیں اس لئے اس کا علاج پہلے سے زیادہ اب آسان ہوگیا ہے۔ 

اگرچہ کہ شوگر کے مرض کو ختم نہیں کیا جاسکتا مگر دواوں، غذا اور ورزش کے ذریعہ خون میں شوگر کی مقدار کو بڑھنے سے روکا تو ضرور جاسکتا ہے۔ شوگر سے بچنے یا اعتدال میں لانے کیلئےکچھ تجاویز ہیں ، جن سے آپ کو مدد ملے گی اوریہ آپ کے روز مرہ کے معمولات میں مداخلت بھی نہیں کریگی۔

شوگر کی دوا ہدایت کے مطابق لیں

شوگر کی علامات بہت محتاط ہیں۔ شوگر کی دوا ضرور لیں اس کو نظر انداز نہ کریں۔ جب کہ آپ کو یہ دوا بعد میں نہیں مل سکتی ۔ اگر آپ دوا کھانے میں احتیاط نہیں کرینگے تو دل کی بیماری، اعصابی نقصان اور دیگر پیچیدہ بیماریوں کا سامنا کرنا پڑیگا۔ 

اپنے ڈاکٹر سے ہدایات کے طور پر دوا یا انسولین لینے کیلئے اس بات کا یقین کرنا پڑیگا کہ آپ کو غیر آرام دا ضمنی اثرات یا آپ کی دوا کی منصوبہ بندی کے بارے میں بہت سے سوالات آپ کے ذہن میں آئنگے جس کے لیئے آپ فوری طور پر اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

کھانے کی عادت کو شوگر کے مطابق بنائیں

چٹخارے دار کھانے اور چٹ پٹا ناشتہ آپ کے گلوکوز کی سطح میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ جب آپ کئی گھنٹے کھانے نہیں کھاتے تو آپ کا جسم خود بخود ایندھن کے طور پر گلوکوز آپ کے جگر سے جاری کرتا ہے ۔

دوپہر کا کھانا خود پکائیں

ہوٹل میں اور فاسٹ فوڈ وغیرہ میں باہر کا کھانا کھانے سے بچئیے کیونکہ ہوٹلوں کے کھانے میں اعلیٰ کلوریز اور چربی زیادہ ہوتی ہے جب کہ آپ اپنا دوپہر کا کھانا خود پکائیں تو اجزاء میں ان سب باتوں کا خیال رکھیں گے۔ اگر دوپہر کے وقت آپ کہیں اور ہوں تو کوشش کریں کہ کھانا اپنے گھر کا پکاہوا اپنے ساتھ لے جائیں۔ اس سے آپ شوگر کو کنٹرول کرنے میں کافی حد تک کامیاب ہوسکتی ہیں۔

باقاعدگی سے ورزش کرنا

شوگر کے مریضوں کیلے اور ان کی مسلسل صحت یابی کیلئےاکیلے اور طبی آلات کے ساتھ ورزش کرناضروری ہے۔ باقاعدگی سےورزش وزن میں کمی ، جسم کی چربی میں کمی ،خون میں شوگر کنٹرول اور انسولین کے لیئے بہترین ہے۔ ہفتے میں پانچ دن تیس منٹ کے لئے روزانہ روزش جسمانی صحت کے لئے ضروری ہے۔ اگر آپ چاہیں تو سوئمنگ اور سائیکلنگ وغیرہ بھی کرسکتی ہیں ۔

کھانے کا ریکارڈ رکھیں

آپ اپنے وزن اور خون میں شوگر کو کنٹرول کرنے کے طور پر اپنے کھانے کا ایک ریکارڈ بنائیں تا کہ آپ کو معلوم ہوسکے کے کب کونسا کھانا کھانا ہے۔ یہ آپ کی شوگر کنٹرول کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ آپ کو ہر وقت کچھ نہ کچھ تو کھانا ہی ہوتا ہے مگر کیا کھانا ، کب کھانا ہے یا جو کچھ کھایا کتنا کھایا یہ سب آپ ایک کاپی پر لکھ لیں۔ پھر آپ کو پتہ چل جائیگا کہ کون سا کھانا کپ کھانا چاہیئے اور اس سے کیا فائدے ہوتے ہیں۔

اپنے دانتوں کی صحت کو برقرار رکھیں

شوگر دانتوں کے لیئے بھی مسئلہ پیدا کردیتی ہے۔ جب آپ کے تھوک میں گلوکوز کی معمولی سطح بڑھ جاتی ہے تو شوگر کی سطح بھی بڑھ جاتی ہے ۔ شوگر مشکل انفیکشن کے خلاف جنگ کرتا ہے۔ آپ کے مسوڑوں بیماری بڑھ جائیگی۔ 

آپ اس کو ختم کرنے کے بجائے مشکل وقت کا سامنا کرینگے ۔ صحت مند دانتوں ، مسوڑوں اور دانتوں کی غذائیت کیلئے آپ فلورائیڈ ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ باقاعدگی سے دن میں دو مرتبہ پیسٹ کریں۔

پاؤں کی دیکھ بھال

شوگر اعصابی مرض بھی بن سکتا ہے۔ یہ بیماری بعض اوقات پاؤں سے پیدا ہوتی ہے۔ پاؤں کی اچھی طرح سے دیکھ بھال ضروری ہے اپنے پاؤں کو گرم پانی میں دھوئیں۔ روزانہ ایسا کریں اور ساتھ ہی ایک تولیہ رکھ لیں اپنے پاؤں کو اس سے اچھی طرح صاف رکھیں۔ زیادہ گرم پانی استعمال نہ کریں۔ اپنے پاؤں کے بارے میں زیادہ محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔

آخری بات

شوگر کے مریضوں کو اس کے بارے میں چوکس رہنا ضروری ہوتا ہےاسی لیے آپ کسی بھی بگڑتی ہوئی صورتحال سے دو چار ہوں تو فوراً اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

تازہ ترین