• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والد بیماری کے باوجود عدالت حاضر ہورہے ہیں، مریم نواز

جنگ نیوز

سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کہتی ہیں کہ میرے والد بیماری کے باوجود بلاتعطل عدالت میں حاضر ہو رہے ہیں۔

احتساب عدالت میں اپنے والد میاں نواز شریف کے ہمراہ پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف آج تک کسی نے کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگایا۔

مریم نواز نے سوال کیا کہ ان سے پوچھیں کہ ہم نے کرپشن نہیں کی تو کیس کس چیز کا بنایا ہے؟سات ماہ سے کیس چل رہا ہے کیا کسی گواہ نے ہمارے خلاف بیان دیا؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج تک کسی گواہ نے آ کر نہیں کہا کہ ہم نے کوئی کرپشن کی ہے۔


تازہ ترین