• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 خانی کے ہیرو فیروز خان کو دُلہنیا مل گئی

جیو کے سپر ہٹ ڈرامے خانی کے ہیرو فیروز خان کو دُلہنیا مل گئی۔ ان کی شادی کی تقریب 30 مارچ جبکہ ولیمہ 3 اپریل کو کراچی میں ہو گا۔


فیروز خان اور علیزے کی مہندی کےجشن کے سلسلے میں گزشتہ شب شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں فلم، ٹی وی، تھیٹر، موسیقی اور فیشن کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

 خانی کے ہیرو فیروز خان کو دُلہنیا مل گئی

ہر طرف ساتھی فنکار محو رقص تھے اور میلے کا سماں دیکھنے کو مل رہا تھا، جہاں نظر پڑتی، شوبز کے ستاروں کی کہکشائیں موجود تھیں۔

 خانی کے ہیرو فیروز خان کو دُلہنیا مل گئی

کہیں پاکستانی اور بھارتی فلموں کے سپر اسٹار فواد خان اپنی بیگم کے ہمراہ فیروز خان کی خوشیوں میں شریک تھےتو کہیں دولہے کی بہنیں حمائمہ ملک اور دُعا ملک مہمانوں کو ویلکم کر رہی تھیں۔

 خانی کے ہیرو فیروز خان کو دُلہنیا مل گئی

پاکستانی فنکاروں میں ماہرہ خان، صنم سعید، یاسر نواز، ندا یاسر، عبداللہ کادوانی، میرا، فریحہ الطاف، ثاقب ملک، عدنان صدیقی، ٹیپو جویری، ہمایوں سعید، عروہ حسین، نومی انصاری، ایچ ایس وائے، نادیہ حسین، سونیہ ملک اور دیگر درجنوں فنکاروں نے فیروز خان کی خوشیوں میں اپنی محبت کے رنگ بکھیرے۔

تازہ ترین