• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
دلِ بسمل

مصنّفہ: صدف زبیری

صفحات: 206، قیمت : 400 روپے

ناشر : رنگ ادب پبلی کیشنز، اُردو بازار، کراچی

صدف زبیری کے اس مجموعے میں 14افسانے اور 31افسانچے شامل ہیں۔ وہ اُسی بے باکی، جرأت اور سچائی سے لکھتی ہیں، جو عصمت چغتائی، واجدہ تبسّم اور سعادت حسن منٹو کی تحریروں کا حصّہ رہی ہے۔ خصوصاً ان کے افسانچوں کا تو جواب ہی نہیں، انتہائی مختصر، مگر پُر اثر، جو ہمارے معاشرے کے کئی بھید کھولتے نظر آتے ہیں۔ 

جہاں تک افسانوں کی بات ہے، تیکھے اور کاٹ دار جملوں کی مدد سے انہیں اپنی بات آگے بڑھانے کا سلیقہ آتا ہے۔ کچھ جملے تو انتہائی گہرے اور فلسفیانہ رنگ لیے ہوئے ہیں۔ 

مثلاً ’’جن کے پاس گواہی کے لیے کردار نہیں ہوتا، وہ قسموں سے سفارش لگواتے ہیں‘‘ یا ’’سب سے خالص اور بے ریا جذبہ نفرت کا ہوتا ہے، سارے وسوسے، شکوک اور توہمات، محبّت کی توہین ہیں۔‘‘ کیا ہی اچھا ہوتا، اگر کتاب میںمصنّفہ کا تعارف بھی دے دیا جاتا، کتاب اچھے انداز میں، سلیقے سے شایع کی گئی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین