مرتّب: اشتیاق طالب
صفحات: 126، قیمت: 300 روپے
ناشر: ایڈورٹائزنگ ورلڈ
یہ کتاب دراصل اُردو کے ممتاز غزل گو شاعر، رئیس فروع مرحوم کے اس کلام پر مشتمل ہے، جسے خود رئیس فروع نے ’’متروک کلام‘‘ قرار دیا تھا۔ اس کے علاوہ کتاب میں ان کی شخصیت کے حوالے سے کچھ مضامین، منظوم نذرانے اور کچھ ہم عصر شعرا کی آرا بھی شامل ہیں۔
کتاب کی اشاعت اغلباً عجلت میں ہوئی ہے۔ پروف کی چند ایک اغلاط اور کمپوزنگ کے معیار سے تو یہی اندازہ ہوتا ہے۔