• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نقد و تجزیہ

مصنّف: شفیق احمد شفیق

صفحات: 224، قیمت: 350 روپے

ناشر: الحمد پبلی کیشنز، شمالی ناظم آباد، کراچی

یہ کتاب شفیق احمد شفیق کے تنقیدی اور تجزیاتی مضامین کا مجموعہ ہے، جو مختلف شعرا اور ادیبوں کی تصانیف پر تحریر کیے گئے۔ 

کتاب کی یہ خصوصیت بڑی اہم ہے کہ اس میں مصنّف نے سرسری اظہارِ خیال کے بجائے اس پورے ادبی منظر نامے کو سمیٹ لیا ہے، جو ان تخلیقات میں کارفرما رہا ہے۔ 

دوسری اہم بات یہ ہے کہ اس کتاب کے مطالعے سے قاری اہم تصانیف تک رسائی حاصل کرلیتا ہے اور ان کے پس منظر سے بھی آگاہ ہوجاتا ہے۔ کتاب اچھے انداز میں اور سلیقے سے شایع ہوئی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین