مولّف: رانا عامر رحمنٰ محمود
صفحات: 282، قیمت: 200 روپے
ناشر : قلم فائونڈیشن انٹرنیشنل، والٹن روڈ، لاہور کینٹ
عبدالستّار ایدھی ہمارے درمیان نہیں ہیں، لیکن وہ ایک ایسی شخصیت ہیں، جن پر اب تک لکھا جارہا ہے اور لکھا جاتا رہے گا۔ زیرِ تبصرہ کتاب ان پر لکھے گئے55مضامین کا مجموعہ ہے، جو بعد از وفات مُلک کے مختلف اخبارات میں شایع ہوئے۔
ایسی دو تین کتب پہلے بھی شایع ہوچکی ہیں، جب کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ عبدالستّار ایدھی کی شخصیت اور فلاحی کاموں پر ٹھوس تحقیق کی جائے۔
بہرکیف، ایسی تحریروں کو یکجا کیا جانا بھی ضروری ہے، لیکن اس التزام کے ساتھ کہ ایک ہی مضمون، ایک سے زائد کتابوں میں شامل نہ ہو۔
کتاب خُوب صُورت سرورق، اچھی اور مضبوط جلد کے ساتھ شایع کی گئی ہے۔ اس لحاظ سے قیمت انتہائی مناسب ہے۔