مرتّب : غوث سیوانی
صفحات: 294، قیمت : 480 روپے
ناشر : بُک کارنر، جہلم
نہایت دیدہ زیبی سے شایع کی جانے والی اس کتاب میں عالمِ اسلام کے آٹھ نام وَر اولیائے کرام کے افکار، تعلیمات، ملفوظات اور مکتوبات کی مدد سے ان کے حالاتِ زندگی بیان کیے گئے ہیں اور حقیقتاً سمندر کو کوزے میں بند کردیا گیا ہے۔
اولیائے کرام سے عقیدت اور محبّت رکھنے والوں کے لیے یہ ایک خُوب صُورت تحفہ ہے۔ مرتّب نے مشکل اور گنجلک اصطلاحات سے گریز کرتے ہوئے رواں اور آسان زبان استعمال کی ہے، جس کی وجہ سے کتاب کی معنویت بڑھ گئی ہے۔