شاعر: صفدر علی انشا
صفحات: 166، قیمت: 300 روپے
ناشر: انشا مطبوعات، کراچی
طنزیہ یا مزاحیہ شاعری ہر کس و ناکس کے بس کی بات نہیں، اُردو میں چند ہی شعرا ایسے گزرے ہیں، جنہوں نے مزاحیہ شاعری کا حق ادا کیا۔ ان کے بعد تو پھر سنّاٹا ہی سنّاٹا ہے۔ لیکن دورِحاضر میں کچھ شعرا نے یہ بارگراں اُٹھا رکھا ہے۔
ان میں ایک نام صفدر علی انشا کا ہے۔ ’’آبیل…‘‘ ان کی مزاحیہ شاعری کا مجموعہ ہے، جسے سات ادبی شخصیات نے اپنے توصیفی مضامین میں داد کے لائق سمجھا ہے۔خُوب صُورت سرورق اور اچھی طباعت نے کتاب کے صوری حُسن میں اضافہ کیا ہے، البتہ قیمت کچھ زیادہ محسوس ہوتی ہے۔