• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
رُوح دی روہی

شاعر : شبّیر ناقد

صفحات: 144 ، قیمت : 400 روپے

ناشر : اُردو سخن، اُردو بازار، چوک اعظم، لیّہ

علاقائی زبانوں میں کتابوں کی مسلسل اشاعت اس امر کا بین ثبوت ہے کہ پاکستان میں علاقائی زبانوں کی ترقی و ترویج کا عمل کسی سرکاری سرپرستی کے بغیر جاری و ساری ہے اور ایک زبان کا کسی دوسری زبان کے ساتھ کوئی ٹکرائو نہیں ہے، چراغ کہیں بھی روشن ہو، روشنی سب کے لیے ہوتی ہے۔ شبّیر ناقد، اُردو شعر و ادب کا جانا پہچانا نام ہے۔ 

اب ان کا یہ سرائیکی شعری مجموعہ جو غزلوں اور نظموں پر مشتمل ہے، منظرِ عام پر آیا ہے۔ ان کے کلام میں لطافت، سادگی کے علاوہ ایک خاص قسم کا ردھم ہے، جو سرائیکی نہ سمجھنے والوں کے دِلوں پر بھی اثر کرتا ہے۔ کتاب سلیقے سے شایع کی گئی ہے، مگر قیمت کچھ کم ہوتی، تو زیادہ مناسب تھا۔

تازہ ترین
تازہ ترین