• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شِکاریات کی ناقابلِ فراموش دَاستانیں

مرتّب : راشد اشرف

صفحات: 535، قیمت 690 روپے

ناشر : اٹلانٹس پبلی کیشنز، ایسٹرن اسٹوڈیو کمپائونڈ، سائٹ، کراچی


ایک زمانے میں شکاریات کی داستانیں بہت مقبول تھیں اور تقریباً تمام اُردو رسائل و جرائد، خصوصاً ڈائجسٹ بڑے اہتمام سے انہیں شایع کرتے تھے۔ زمانہ بدلا، تو موضوعات بھی بدل گئے۔ اب شکاریات کے حوالے سے کہیں کچھ پڑھنے کو نہیں ملتا۔ راشد اشرف نے ایک اچھا کام کیا ہے کہ کچھ پُرانی تحریروں کو جن کی تعداد 25ہے، تلاش کر کے مجموعے کی شکل دے دی ہے۔ 

صرف یہی نہیں انہوں نے کتاب کے آخر میں، اُردو میں شکاریات پر لکھی جانے والی کتابوں اور مضامین کی فہرست بھی شایع کی ہے، جن کے ذریعے شکاریات کے موضوع میں دِل چسپی رکھنے والے قارئین، اپنی معلومات میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ کتاب اچھے انداز میں شایع ہوئی ہے، کمپوزنگ اور کاغذ کا معیار بہتر ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین