• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کو خصوصی اختیارات حاصل آئین پر عملدرآمد کرواتی ہے، چیف جسٹس

سپریم کورٹ کو خصوصی اختیارات حاصل آئین پر عملدرآمد کرواتی ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد (اے پی پی ) سپریم کورٹ آف پاکستان میں نیشنل مینجمنٹ کالج لاہور کے 60رکنی وفد کی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات، چیف جسٹس نے وفد کو خوش آمدید کہا ، انہوں نے آئین پاکستان 1973کے تحت بتایا کہ ریاست اور اس کے تینوں ستون مقننہ ، عدلیہ ، انتظامیہ کس طرح فنکشن کرتے ہیںاور وہ کس طرح ایک دوسرے سے مربوط ہیں، ریاست کی مجموعی مشینری اجتماعی طورپر محنت ، ایمانداری، آزادی سے کس طریقہ کار کے تحت اپنی اپنی حدود میں آئین کے تحت فرائض سرانجام دیتی ہے،چیف جسٹس نے جوڈیشری کی جانب سے لوگوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے عمل پر روشنی ڈالی ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو خصوصی اختیارات حاصل ہیں وہ آئین پر عمل درآمد کرواتی ہے، سپریم کورٹ ملک کی سنیئر بیورو کریسی کے ساتھ مل کر شہریوں کے بنیادی حقوق کی فراہمی کو ممکن بناتی ہے ان کا تحفظ کرتی ہے ،بنیادی حقوق کے حوالے سے سپریم کورٹ نے متعدد مشہور فیصلے دیئے ہیں ، گڈگورنس کیلئے مل کر کام کرنا ناگزیر ہے ، وفد نے چیف جسٹس سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالسیی عظمت علی رانجھا نے چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین