• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تکونی چھت کارآمد اور خوبصورت

اکثر یہ کہتے سنا ہے کہ آج کے دور میں چھت اپنی ہونی چاہئے، اب یہ چھت کیسی ہونی چاہئے یہ بہت دلچسپ ہے۔ ہم نے یورپ میں زیادہ مکانات کی چھتیں تکونی یا مثلث نما دیکھیںہیں۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ وہاں برف باری زیادہ ہوتی ہے اسی لئے برف پھسل کر نیچے گرجاتی ہے۔ 

ہمارے شمالی علاقہ جات میں بھی تکونی چھتوں والے مکانات بنائے جاتے ہیں تاکہ برف باری کی وجہ سے کسی قسم کی پریشانی نہ ہو، اور یہ تکونی چھتیں مکان کو خوبصورتی بھی بخشتی ہیں۔ جہاں اس چھت کے بے بہا فوائد ہیں وہاں اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں جیسے کہ اس کو بنانے میں زیادہ پیسہ اور وقت خرچ ہوتاہے اور اس کو بنانے کے لیے آپ کو ماہر کی خدمات بھی درکار ہوتی ہیں۔

اسٹائل

تکونی چھتوں کی کئی اقسام ہیں اسکی پہلی قسم سادہ چھت ہے۔ اس کے دو اطراف میں پولی گون اور باقی دو اطراف میں تکون ہوتی ہے۔کراس تکون یہ دو رخی تکون کی طرح ہی ہوتی ہےگھروں کے لیے مختلف ونگز کے ساتھ استعمال ہوتی ہے۔آدھی تکون ایک ایسی چھت ہے جس کی دو اطراف چھوٹی ہو تی ہیں۔آپ ان میں سے کوئی سا بھی ا سٹائل اپنے گھر کے لیے منتخب کر سکتے ہیں۔

اندرونی سجاوٹ

اندر آپ اپنی مرضی سے کوئی بھی خوبصورت سجاوٹ کرسکتے ہیں۔آپ فانوس لٹکا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ اس چھت کے اطراف میں کھڑکیاں بھی نصب کر سکتے ہیں جس سے بیک وقت آپ کو ایک چھت اور قدرتی روشنی کی خوبیاں ملیں گی۔ آپ اس چھت کے حامل گھر کے حصہ کو لونگ روم بھی بنا سکتے ہیں جس سے یہ اور بھی منفرد اور نمایاں لگے گااورآ پ بڑے فخر سے مہمانوں کی مہمان نوازی بھی کریں گے۔

مختلف استعمالات

ضروری نہیں کہ آپ صرف اپنے گھر کو ہی تکونا بنائیں جبکہ آپ ایک بالکل مختلف انداز اپنا سکتے ہیں جیسا کہ اپنے گیراج اور سوئمنگ پول کی چھت کو تکونا بنا کرآپ انہیں براہ راست سورج کی روشنی سے بچا سکتے ہیں۔ تکونی چھت تمام اطراف سے ایک جیسی ڈھلان کے زاویہ کی بدولت حفاظت فراہم کرتی ہے اور زیادہ لمبے عرصے تک قائم بھی رہتی ہے۔

دورخی چھت

تکونی اور دورخی تکونی چھت کا امتزاج بہت مشہور ہے او ر دیکھنے میں بھی اچھا لگتاہے ۔ یہ آپ کو چھت کو بدل کر زرا مختلف اور جدید انداز اپنانے کی سہولت دیتا ہے اس کے علاوہ آپ کو زیادہ ضروری تبدیلیاں کر کے اپنے گھر کو سنوارنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ درست اضافی اشیا ءاور تبدیلیوں کے ساتھ یہ آپ کے گھرکو مکمل بناتاہے۔

کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے؟

تکونی چھت کی راہ میں سب سے بڑی حائل رکاوٹ اس کی قیمت ہے ۔ یہ باقی چھتوں کی نسبت بہت زیادہ مہنگی ہیں اگر آپ اس چھت کے لیے جا رہے ہیں تو آپ کووسیع پیمانے پر اخراجات کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ورنہ آپ کو اس بارے میں اچھی طرح سوچ لینا چاہیے کہ کیا یہ آپ کے بجٹ میں ممکن ہے۔ 

اس سلسلے میں آپ کسی ماہر سے مشورہ کرکے ان کی رائے لے سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ اس چھت میں پانی کی نکاسی کا انتظام بھی زیادہ اچھا نہیں ہوتا تو اس مسئلہ کے لیے بھی یہ آپ کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتی ہے ۔ آپ کسی ماہر سے اس بارے میں مدد لے سکتے ہیں اور چھت کو بنواتے وقت واٹر پروف میٹیریل کا انتخاب کر کے اس مسئلہ کا حل کر سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ چھت کے اندر اس کو بناتے وقت مختلف پائپس لگوا کر بھی اس مسٰلہ کا حل کرسکتے ہیں۔

احتیاط

دو رخی تکونی چھتیںعام چھتوں کی نسبت کم مضبوط ہوتی ہے تو ان کی بحالی پر توجہ دینا بہت ضروری ہے۔یہ چھتیں ایسے علاقوں میں جہاں زیادہ تیز ہوا چلتی ہو کارآمد نہیں ہیں۔ اگرفریمز مناسب سپورٹ کے ساتھ نہ رکھے گئے ہوں تو زیادہ ہوا کی وجہ سے چھت گر سکتی ہےاور اگر دیواروں اور چھت کے درمیان کوئی جھول ہو تو ہوائیں اسے اٹھا کر دور بھی پھینک سکتی ہیں۔تو پھر سوال یہ ہے کہ انہیں کیسے قائم رکھا جائے ۔ 

اس کے علاوہ ہر کچھ عرصے کے بعد ان کی مرمت کروانا بھی ضروری ہے ۔ ایسا کرکے آپ انہیں دیرپا اور لمبے عرصے تک قائم رکھ سکتے ہیں ۔ضروری نہیں کہ آپ ہر دفعہ پوری چھت کی مرمت کروائیں ِ آپ صرف اتنے حصہ کی ہی مرمت کرواسکتے ہیں جو حصہ خراب ہو اور ایسا کرکے آپ اپنا بہت سا سرمایہ اور وقت بچا سکتے ہیں۔

سائز

چھت کا سائز بھی آپ کی پسند پر منحصر ہے۔ اگر آپ زیادہ بڑا سٹائل پسند کرتے ہیں تو آپ پوری چھت کو دو رخی طرز پر بنا سکتے ہیں ۔ مکمل طور پر تمام گھر پر چھائی ہوئی چھت بھی آپ بنا سکتے ہیں مگر اس کے لیے بھی آپ کو زیادہ پیسہ خرچ کرنا ہوگا۔ کوشش کریں کہ آپ اسے اپنے گھر کے سامنے والے حصہ میں رکھیں ایسا کر نے سے یہ نہ صرف آپ کے گھر کی دلکشی میں اضافہ کرے گا بلکہ آپ کو خوش کن احساس بھی دلائے گا۔

رکھ کر ایک خاص پیٹرن میں جوڑا جاتاہے جس سے ایک خاص لک آتی ہے۔ ان ٹائلوں کو تلاش کرنا زیادہ مشکل نہیں آپ آرڈر پر بھی انہیں بنوا سکتے ہیں۔

رنگ

تیز دھوپ اور بارش سے ٹائلز کی رنگت خراب ہوسکتی ہے۔ مگر آپ جب چاہیں انہیں آسانی سے پینٹ کر سکتے ہیں ۔آپ کو بس یہ فیصلہ کرنا ہے کہ آپ کس قسم کا پینٹ چاہتے ہیں؟ ظاہری سی بات ہے کہ آپ کے باقی گھر سے مطابقت رکھتا ہو۔پینٹ کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ زیادہ ہلکے رنگ مت استعمال کریں کیونکہ ہلکے رنگ بہت جلد ہی اپنی آب وتاب کھو سکتے ہیں اور آپ کو دوبارہ پینٹ کروانا پڑسکتا ہے۔

کوشش کر کے تھوڑے گہرے رنگ استعمال کریں کیونکہ انہیں ڈھلنے میں زیادہ وقت لگے گا اور دیر تک قائم رہیں گےاورآپ کو بار بار خرچہ نہیں کرنا پڑے گا۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین