• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیڑھ صدی پرانے برگد کے درخت کو ضائع ہونے سے بچالیا گیا

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

محکمہ جنگلی حیات سندھ نے ڈیڑھ صدی پرانے برگد کے درخت کو ضائع ہونے سے بچالیا۔

کراچی میں حالیہ بارشوں کے دوران قصرِ ناز میں موجود برگد کا درخت گرگیا تھا۔

محکمہ جنگلی حیات نے بتایا کہ درخت کو جدید تکنیک اور کرینز کی مدد سے دوبارہ سیدھا کیا جا رہا ہے، اس درخت کی پیوندکاری اور دوبارہ افزائش میں مختلف ادویات کا استعمال کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ڈپٹی کنزرویٹر سندھ وائلڈ لائف نے بتایا کہ درخت کی دوبارہ افزائش کے لیے وزیراعلیٰ نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید