کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ میں کل اہم میچ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
روایتی حریف ٹیموں کے درمیان اہم میچ کل گولڈ کوسٹ میں کھیلا جائےگا ،پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے میچ کی تیاری کےلئے بھرپور پریکٹس کی ۔
گزشتہ سال پاکستان ہاکی ٹیم بھارت کے خلاف ایک بھی میچ نہ جیت سکی تھی اور مختلف ایونٹ میں پانچ مقابلوں مین بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پاکستان ہاکی ٹیم کے نئے کوچ رولنٹ آلٹمنز پہلے بھارتی ٹیم کے کوچ بھی رہے ہیں، جس کی وجہ سے اس اہم میچ میں پاکستان ٹیم سے بہتر کارکردگی کی امید کی جارہی ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ میچ کل صبح پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑے9 بجے کھیلا جائے گا۔