• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اگلے الیکشن کے بعد بھی کہیں گے انتخابات کا انتظار ہے، مریم نواز

اسلام آباد(نیوز ایجنسیز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ اگلے الیکشن کے بعد بھی عمران خان کہہ رہے ہونگے اگلے الیکشن کا انتظار ہے۔مریم نواز اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کیلئے اپنے والد میاں نواز شریف کے ساتھ پہنچیں، اس موقع پر وہ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کر رہی تھیں۔ان سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ انہیں 22سال سے 2018 کے میچ کا انتظار تھا؟جس پر نواز شریف کی صاحبزادی نے کہا کہ عمران خان 2018 کے الیکشن کے بعد بھی یہی کہہ رہے ہوں گے کہ انہیں 2023 کے الیکشن کا انتظار ہے۔مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم کہہ رہے ہیں کہ کیس کی سماعت براہ راست ہونی چاہیے۔
تازہ ترین