مصنّفہ: نضیرأ اعظم
صفحات: 216، قیمت: 350روپے
ناشر: امیج میکرز، کراچی
ایک ایسے دَور میں جب اُردو ناول نگاری پر زیادہ توجّہ نہیں دی جارہی اور پڑھنے والے بھی کم ہوگئے ہیں، امریکا میں مقیم نضیرأ اعظم کا یہ ناول،ایک خُوب صُورت اضافہ ہے۔ ’’اناہیتا‘‘ناول کا مرکزی کردار (ہیروئن) ہے۔ مصنّفہ نے جامعہ کراچی میں اپنے دورِ طالب علمی کی یادداشتوں اور واقعات کی مدد سے ناول کا پلاٹ ترتیب دیا ہے۔
اس اعتبار سے ناول کا پس منظر بڑی حد تک حقیقی نظر آتا ہے۔ مصنّفہ کا اندازِتحریر سادہ ہے، مگر کہانی کو بڑی خُوب صُورتی سے آگے بڑھاتی ہیں۔ قاری کہیں بھی بوجھل پن کا شکار نہیں ہوتا۔ ناول کی طباعت و اشاعت معیاری ہے۔