• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نقوشِ جوش

مصنّف: محمّد رضا کاظمی

صفحات: 166، قیمت: 500روپے

ناشر: جریدہ کتب، کراچی

یہ شاعرِ انقلاب، جوش ملیح آبادی پر لکھے گئے تنقیدی مضامین کا مجموعہ ہے، جو پہلی بار1995ء میں شایع ہوا، مزید سات نئے مضامین کے اضافے کے بعد اب یہ دوسرا ایڈیشن منظرِعام پر آیا ہے۔ اس میں اب کل سولہ مضامین ہیں، جو شاعرِ انقلاب کی شخصیت، زندگی اور فن کا مکمل احاطہ کرتے ہیں۔ 

یہ مضامین مکمل تحقیق کے بعد لکھے گئے ہیں۔ ہر مضمون کے آخر میں کتابیات اور حواشی درج ہیں۔ نیز، مصنّف نے ’’کتابیاتِ جوش‘‘کے عنوان سے اُن کتب، جرائد اور مجلّوں کی فہرست بھی شامل کردی ہے، جو جوش ملیح آبادی سے متعلق ہیں۔ کتاب، بڑی نفاست اور عمدگی کے ساتھ بڑے سائز پر شایع ہوئی ہے، مگر قیمت کچھ زیادہ ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین