• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف کو آل پاکستان مسلم لیگ کی صدارت سے ہٹانے کیلئے درخواست ناقابل سماعت قرار

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہورہائیکورٹ نے پرویز مشرف کو آل پاکستان مسلم لیگ کی صدارت کے عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا ، جسٹس شاہد کریم نے مقامی وکیل آفاق کی درخواست پر فیصلہ سنایا ،لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں قرار دیا کہ درخواستگزار متاثرہ فریق نہیں اور نہ ہی درخوا ستگزار نے متعلقہ فورم سے رجوع کیا ہے، درخوا ست میں نشاندہی کی گئی کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت پرویز مشرف کو 2013 کے انتخابات میں نا اہل قرار دیا گیا اور نااہلی کی وجہ سے پولیٹیکل پارٹیز آرڈر اینڈ رولز کے تحت نا اہل قرار دیئے جانے والا شخص پارٹی صدر نہیں بن سکتا، درخواستگزار وکیل نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ د یتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف کو بھی نااہل ہونے پر پارٹی صدارت سے ہٹانے کا حکم دیا گیا اس کیلئے پرویز مشرف کے پاس بھی آل پاکستان مسلم لیگ کی صدارت پر فائز رہنے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے ۔
تازہ ترین