• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات، رشتے کاتنازع ماموں نے تیزاب پھینک دیا،2بھانجیوں سمیت 3لڑکیاںجھلس کر زخمی

گجرات/لالہ موسیٰ/ڈنگہ(نمائندہ جنگ،نامہ نگار) رشتےکے تنازع پر 2بھانجیوں سمیت 3لڑکیوں پر تیزا ب پھینک کر شدید زخمی کر دیا‘ تھانہ ڈنگہ کے گاؤں چنن بس سٹاپ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان عبد القدیر‘ حسان اور دانش نے یونیورسٹی آف گجرات جانے کیلئے بس کے انتظار میں کھڑی کی بہنوں سائرہ عمر دراز، آسیہ عمر دراز اور ساتھی طالبہ ہما یونس پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ جھلس کر شدید زخمی ہو گئیں، موقع پر موجود 1شخص نے ملزم حسام کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیاجبکہ عبد القدیر اور دانش فرار ہو گئے، تینوں لڑکیاں یونیورسٹی آف گجرات میں ایم ایس سی کی طالبات ہیں جن کو طبی امداد کیلئے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے برن یونٹ میں داخل کروادیا گیا ہے، ملزم عبد القدیر سائرہ اور آسیہ کا سگا ماموں ہے اور اپنے بیٹوں کیلئے دونوں بہنوں کا رشتہ مانگتا تھا، رشتہ نہ ملنے پر عبد القدیر نے ساتھیوں کے ہمراہ لڑکیوں پر تیزاب پھینک دیا، ملزمان اسلام آباد کے رہائشی ہیں،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے طالبات پر تیزاب پھینکے جانے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سے رپورٹ طلب کرلی اور متاثرہ طالبات کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ 
تازہ ترین