• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

’سنجو‘ کے ٹیزر نے یوٹیوب پر دھوم مچا دی


بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کی زندگی پر نئی فلم بننے جارہی ہے جس میں اداکار رنبیر کپور سنجو بابا کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

فلم سنجو کا ٹیزر یوٹیوب پر ڈیڑھ کروڑ افراد نے دیکھ لیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم کا دلچسپ ٹیزر جاری کردیا گیا ہے جسے شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے اور اسے یوٹیوب پراب تک ایک کروڑ 58 لاکھ 8 ہزار 8 سو 86افراد نے دیکھ لیا۔

فلم سنجو کا ٹیزر یوٹیوب پر ڈیڑھ کروڑ افراد نے دیکھ لیا

اس فلم میں رنبیر سنجے دت کا روپ دھارے اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے جبکہ منیشا کوئرالہ بھی اس فلم میں نرگس دت یعنی فلم میں رنبیر کپور کی ماں کا کردار ادا کریں گی۔

فلم سنجو کا ٹیزر یوٹیوب پر ڈیڑھ کروڑ افراد نے دیکھ لیا

ایک منٹ 25 سیکنڈ دورانیے پر مشتمل فلم میں سنجے دت کی نوجوانی سے لے کر 50 سال تک کی زندگی کو پیش کیا گیا ہے۔ٹیزر میں رنیبر کپور کو بہترین اداکاری کرتے دیکھا جاسکتا ہے اور وہ بالکل سنجے دت سے مشابہہ نظر آرہے ہیں۔

فلم سنجو کا ٹیزر یوٹیوب پر ڈیڑھ کروڑ افراد نے دیکھ لیا

ٹیزر میں سنجے دت کے مختلف روپ دکھائے گئے اور تقریبا ہر روپ میں رنبیر کپور چاکلیٹی ہیرو کے بجائے ’سنجو‘ بابا کے طور پر دکھائی دیئے۔

اس فلم میں جہاں رنبیر کپور نے سنجے دت کا کردار ادا کیا ہے، وہیں دیا مرزا نے سنجے دت کی اہلیہ جبکہ منیشا کوئرالہ نے ان کی والدہ کا کردار ادا کیا ہے۔

فلم سنجو کا ٹیزر یوٹیوب پر ڈیڑھ کروڑ افراد نے دیکھ لیا

راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کپور اور منیشا کے علاوہ سونم کپور،دیا مرزا اور انوشکا شرما بھی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔

فلم 29جون کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین