• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

۱… سونے کا بن کر آتا ہے

سونے کا بن کر جاتا ہے

لیکن ہے یہ بات نرالی

ہر سو چاندی بکھراتا ہے

٭…٭…٭…٭

۲… کوئی رنگ نہ بیل نہ بوٹے

چیز نہیں جو ہاتھ سے چھوٹے

روک زباں کو ورنہ ٹوٹے

٭…٭…٭…٭

۳… دھوپ کبھی نہ اسے سکھائے

سوکھا جب سائے میں آئے

٭…٭…٭…٭

۴… ایک ہی گھر میں رہنے والے

آدھے گورے آدھے کالے

٭…٭…٭…٭

۵… کون ہے وہ پہچانو تو تم

جن کے ساتھ لگی ہے دُم

جوں جوں آگے بڑھتی جائے

دم اس کی بس گھٹتی جائے

٭…٭…٭…٭

۶… اُٹھ نہیں سکتا ہے، کب اٹھ کے کہیں جاتا ہے وہ

رات دن ٹھوکریں ہی پاؤں کی کھاتا ہے وہ

۷… لکڑی کی ڈبیا جب ہاتھ آئی

ڈبیا کو ٹوڑ کر کھا لی مٹھائی

٭…٭…٭…٭

۸… دو چڑیاں رکھتی ہیں پر

کبھی نہ چھوڑیں اپنا گھر

٭…٭…٭…٭

۹… اک کھمبے کا سنو فسانا

دن کو اندھا رات کو کانا

اُونچا، لمبا اور تگڑا ہے

دھرتی نے اس کو جکڑا ہے

٭…٭…٭…٭

۱۰… اک شے کے ہیں پوت ہزار

سب اس کے سر پہ ہیں سوار

٭…٭…٭…٭

درست جوابات اسی صفحہ پر تلاش کیجئے

پہیلیوں کے درست جوابات درجہ ذیل ہیں۔

۱ جواب: سورج ۲ جواب: خاموشی ۳ جواب: پسینا ۴ جواب : دن رات

۵ جواب: سوئی دھا گا ۶ جواب : راستہ ۷ جواب: بادام ۸ جواب: آنکھیں ۹ جواب: بجلی کا کھمبا ۱۰ جواب: درخت اور پھل

جنگ نیوز


تازہ ترین